وزیر اعظم کے ہاتھوں دہلی میٹرو کے فریدآباد کاریڈور کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

وزیر اعظم کے ہاتھوں دہلی میٹرو کے فریدآباد کاریڈور کا افتتاح

PM-Modi-Inaugurates-Delhi-Faridabad-Metro-Line
فرید آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بدر پور ، فرید آباد میٹرو کا افتتاح کیا، جس کا انتظار بہت دنوں سے تھا ۔ بدر پور ۔ فرید آباد میٹرو لائن قومی دارالحکومت کوسٹلائٹ ٹاؤن سے مربوط کرے گی ۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اس لائن کے آغاز سے علاقہ میں معاشی نمو کے فروغ میں سرعت حاصل ہوگی ۔ مودی نے خود بھی میٹرو کے وائلٹ لائن(لائن6) کے ذریعہ دہلی میں جن پتھ اسٹیشن سے باٹا چوک تک کا سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیکشن سے اہم صنعتی گڑھ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ ہریانہ میں دہلی آنے والے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کافی صلاحیتیں موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر افراد ہفتہ کے اختتام پر خصوصی طور پر تعطیل منانے کے لئے میٹرو سے سفر کرتے ہیں ۔ بلا شبہ اس سے نوجوانوں کے لئے زندگی گزر بسر کرنے کے وسائل حاصل ہوں گے ۔ مودی نے یہ بھی اجاگر کیا کہ نو تعمیر شدہ سکشن میں شمسی توانائی کے ذریعہ کلین انرجی کا استعمال ہورہا ہے جس کا مقصد دو میگا واٹ شمسی توانائی پید اکرنا ہے ۔ آپریشنس جاری رکھنے کے لئے یہ کافی ہے ۔ مستقبل میں ماحولیات دوست اور صاف ستھرے اسٹیشن قائم کرنے کی جانب ایک صحیح جہت ہے اور یہ میٹرو کی ایک کامیاب مہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک زمانہ جب پوری دنیا عالمی حدت سے متعلق پریشان تھی ۔ دہلی میٹرو ہرے بھرے ماحول میں معاون ثابت ہورہا ہے ۔ مودی کے مطابق میٹرو صرف سفر کا وسیلہ ہی نہیں بلکہ یہ معاشی سرگرمی کے فروغ میں بھی اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔اور شاید اسی وجہ سے اس ریالی کو گتی۔ پرگتی( رفتار اور ترقی(ریالی سے موسوم کی اگیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہا س توسیعی تعمیر پر تقریبا2500کروڑ روپے کے مصارف آئے ہیں اور اسے بلبھ گڑھ تک مزید توسیع دینے پر600تا700کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ 14کلو میٹر طویل توسیع شدہ سفر کے دوران سرائے سے اسکارٹس مجیسر تک9اسٹیشن آتے ہیں اور یہ سفر ایک گھنٹہ20منٹ میں طے ہوتا ہے ۔ این سی بی کالونی اور بلبھ گڑھ اسٹیشن 2017میں تیار ہوجائیں گے۔ دیگر اسٹیشنوں میں سرائے ، این ایچ پی سی چوک،میوالا مہاراج پور، سیکٹر28، بد کل موڑ، اولد فرید آباد ، نیلم چوک، ارجنڈا اور باٹا چوک شامل ہیں ۔ پوری طرح سے کار کرد ہونے کے بعد لائن۔6کو کشمیری گیٹ تا اسکارٹس مجیسر تک توسیع مل جائے گی۔ یہ فیصلہ43.4کلو میٹر طویل ہوگا اور اس کے درمیان 32اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے، جن میں پانچ انٹر چینج اسٹیشن شامل ہوں گے ۔ انٹر چینج اسٹیشنس میں کشمیری گیٹ ، منڈی ہاؤز ، سنٹرل سکریٹریٹ ، لاجپت نگر اور کالکاجی مندر شامل ہیں ۔ ایک اندازہ کے مطابق لائن۔6پر یومیہ تقریبا1.92لاکھ مسافرین سفر کرتے ہیں ۔ توقع کی جاتی ہے کہ نئے سیکشن کی تعمیر کے ساتھ ہی اس تعداد میں مزید دو لاکھ کا اضافہ ہوگا ۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے لائن6پر پانچ عدد چھ کوچ ٹرینیں چلا رہا ہے۔ اس لائن پر سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تیس ٹرینیں مخصوص کی گئی ہیں ۔ مابقی ٹرینو کو بھی رفتہ رفتہ6کوچ والی ٹرین میں تبدیل کردیاجائے گا۔ ڈی ایم آر سی نے مزید بتایا کہ اسکارٹس مجیسر تک کے سفر کا کرایہ28روپے ہوگا جب کہ اسکارٹس مجیسر سے سنٹرل سکریٹریٹ اور راجیو چوک اسٹیشن تک کا کرایہ27روپے ہوگا۔

PM Modi launches Delhi Metro's Faridabad corridor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں