پاکستانی فوج غیر ملکی جارحیت کا جواب دینے کی اہل - وزیر دفاع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-03

پاکستانی فوج غیر ملکی جارحیت کا جواب دینے کی اہل - وزیر دفاع

اسلام آباد
یو این آئی
محدود جنگ سے متعلق بات چیت کے درمیان پاکستان نے ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل بلبیر سنگھ کی وارننگ پر باقاعدہ اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ فوج مستقبل میں تیز اور مختصر جنگوں میں حصہ لینے تیار ہے تاہم وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے رازداری کی شرط پر ہندوستانی فوج کے عہدیدار کی وارننگ کو مسترد کردیا جسے وہ منافرت پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ نیو کلیر اسلحہ سے لیس دو پڑوسی ممالک کے درمیان محدود مدت کی جنگ کا امکان نہیں ہے ۔ محدود مدت کی جنگ کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ ہم پر کوئی بھی حملہ کیا گیا تو پاکستان کی جانب سے جواب دینے اور وقت پر منحصر ہوگا ۔ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بات سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کے دورہ کے موقع پر کہی ۔ پاکستان نے بھی کہا ہے کہ اس کی مسلح افواج کسی بھی غیر ملکی جارحیت کے خلاف ملک کے علاقائی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کا دفاع کرنے کی اہل ہے کہ کیونکہ وقفہ وقفہ سے ہمارے مغربی پڑوسی کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور در اندازی کی کوشش جاری ہے جس سے سرحد پر ہمیشہ چوکسی برقرار ہے ۔ جموں اور کشمیر میں بے چینی دفع کرنے نئے طریقوں کو وضع کیاجارہا ہے اور ہم مستقبل کی جنگوں کی تیزی کے بارے میں پوری طرح باخبر ہیں ۔ مختصر مدت کی جنگوں کا انداز جانتے ہیں جس میں انتباہ کا وقت بڑا محدود ہوتا ہے ۔ اس کے لئے ہر وقت اعلیٰ سطح پر کار کردگی کی تیاری کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ جنرل دلبیر سنگھ نے کل یہ بات نئی دہلی میں ایک ایونٹ کے دورہ پر کہی تھی۔

Pakistan says capable of defending territorial integrity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں