پاکستان نے حرکت الانصار کی حمایت ترک کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-03

پاکستان نے حرکت الانصار کی حمایت ترک کر دی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
پاکستان جو حرکت الانصار دہشت گرد گروپ کی تائید کرتا آیا ہے اور جسے وہ ہندوستان کے خلاف90کے اواخر سے در پردہ استعمال کررہا تھا اور اسے امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کی فہرستمیں شامل کئے جانے کی وجہ سے اس نے اب اپنی تائید روک دی ہے ۔ یہ بات آئی سی آئی اے کی ظاہر کردہ دستاویزات میں بتائی گئی ہے ۔ اپنی اگست1996ء کی رپورٹ میں سی آئی اے نے اس بات کو قبول کرلیا ہے کہ حرکت الانصار کی جانب سے کشمیر کے اندر اور ہندوستان کے کچھ علاقوں میں جو رول ادا کیا گیا ہے جن میں مئی 1996کے دوران دہلی کے لچ پتھ مارکٹ میں دھماکے بھی شامل ہیں ۔ بعض سفارتی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے سی آئی اے نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے کم از کم30ہزار ڈالر مہیا کئے تھے اور یہ امکانی طور پر اتنی ہی رقم جیسا کہ60ہزار ڈالر ہر ماہ حرکت الانصار کو دی جاتی ہے ۔ رپورٹ کا اہم نکتہ یہ ہے کہ حرکت الانصار کا خطرہ مغرب اور پاکستانی مفادات کے خلاف بڑھتا جارہا ہے ۔ یہ بات سی آئی اے کی ویب سائٹ پر جون میں پوسٹ کیا گیا جس میں حق معلومات قانون کے تحت جاری کیا گیا اور اسی طرح کا ہے جیسا کہ ہندوستان میں حق معلومات کا قانون ہے ۔ نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ کی جانب سے حاصل کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حرکت الانصار شہری ہوا بازی کے طیاروں کے خلاف بھی دہشت گردحملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا اور تین سال پہلے ہندوستانی ایر لائنز کے طیارہ کو جو کھٹمنڈو سے دہلی پرواز پر تھا دسمبر1999ء میں اغوا کرلیا گیا ۔ شہری طیارہ پر کئے گئے حملوں میں مغربی ممالک کے لوگ بھی فوت ہوئے جس میں کئی تعداد میں مغربی سیاح شامل تھے تاہم سی آئی اے خبر دار کیا ہے کہ حرکت الانصار کو پاکستان کی تائید اچانک ختم کردینے سے پاکستان کی سیکوریٹی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتاہے ۔

Pak stopped support to Harakat-ul-Ansar to avoid terror tag

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں