کجریوال کی جانب سے نتیش کمار کی تائید پر بہار کے عاپ کارکنوں کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-03

کجریوال کی جانب سے نتیش کمار کی تائید پر بہار کے عاپ کارکنوں کا اعتراض

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی کے کنوینر و چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے بہار کے منعقد شدنی انتخابات میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی تائید کرنے کے فیصلہ پر خود عاپ کے قائدین اور کارکن ناراض ہوگئے ہیں۔ ان میں سے چند قائدین نے اس فیصلہ پر پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ عاپ کے ریاستی قائدین نے مرکزی قیادت پر ریاستی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے فیصلہ کو مکمل طور پر غیر واجبی قرار دیا ۔ ریاستی قائدین نے کہا کہ مرکزی قیادت نے نتیش کمار اور لالو پرساد یادو اور کانگریس کے حلیف ہیں، کی تائید کے فیصلہ کرنے سے قبل انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔ نتیش کمار وزارت سے استعفیٰ دے کر عاپ میں شامل ہونے والے اور پھر عاپ کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخاب لڑنے والے پروین امان اللہ نے کہا کہ کجریوال کو چاہئے تھا کہ وہ اقل ترین مشترکہ پروگرام کے تحت نتیش کمار کی تائید کرتے بجائے اس کے کجریوال نے آنکھ بند کر کے نتیش کمار کی تائید کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے تنہا جنتادل یو کی تائید کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔

Bihar AAP activists unhappy with Kejriwal's support to Nitish

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں