پاک رینجرز ہندوستانی کھانے اور ثقافتی پروگرام سے محظوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-12

پاک رینجرز ہندوستانی کھانے اور ثقافتی پروگرام سے محظوظ

نئی دہلی
یو این آئی
بین الاقوامی سرحد پر اوبڑ کھابڑ نا خوشگوار مقامات پر وہ بے رحمی سے ایک دوسرے پر گولیاں چلاتے ہیں مگر مذاکرات کے آرام دہ کمروں میں ماحول یکسر مختلف ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی قیادت میں پاکستان سے آئی16رکنی ٹیم اپنے دورے سے پوری طرح لطف اندوز ہورہی ہے ۔ ڈی جی سطح کی بات چیت کل سے شروع ہوئی ہے جس کی میزبانی بارڈر سیکوریٹی فورس کررہی ہے ۔ میجر جنرل برکی نے بی ایس ایف کے ساتھ سحر انگیز شام گزارنے کے بعد وزیٹر بک میں لکھا یہ میری گزاری ہوئی انتہائی سحر انگیز شاموں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ یہاں کا ماحول فن کاروں کی کارکردگی اور کھانا ان سب چیزوں نے شام کو یادگار بنادیا ۔ انہوں نے اپنی خوبصورت تحریر میں لکھا میں ڈی جی۔ بی ایس ایف اور تمام دیگر افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان رینجرز کے دستہ کی اتنی چھی میزبانی کی ۔ سرحد پار پنجاب کے محافظ پاکستانی رینجرز کی ایک ٹیم نے منگل کے روز واگھہ ۔ اٹاری سرحد پار کرکے ہندوستان میں داخل ہوئی اور پھر بذریعہ طیارہ نئی دہلی روانہ ہوئی تھی ۔

Pak Rangers enjoying Indian food, art performances

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں