ملک کی سلامتی کا بہرقیمت تحفظ کیا جائے گا - پاکستان صدر ممنون حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

ملک کی سلامتی کا بہرقیمت تحفظ کیا جائے گا - پاکستان صدر ممنون حسین

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان میں اس عزم کے اعادہ کے ساتھ یوم دفاع پاکستان کی50سالہ تقریبات کا آغاز کیا گیا کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا۔ آج علی الصبح دارالحکومت اسلام آباد میں31 توپوں جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں21توپوں کی سلامی دے کر1965ء کی جنگ کے مہلوکین کو قوم نے خراج تحسین پیش کیا ۔ ملک بھر میں قوم نے مہلوکین کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ سائرن بجائے گئے، اور اس کے بعد9:30سے9:32تک تمام ریڈیو اور ٹی وی چینلوں پر قومی ترانہ نشر کیا گیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے یوم دفاع کی گولڈن جوبلی تقریب پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فوج نے کامیاب ضرب عضب آپریشن کے ذریعہ ثابت کردیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور بقا کو لاحق خطرات اور چیلنجوں کو ہمیشہ ناکام بنادیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج اپنی سرحدوں کی سلامتی اور ملک کی سالمیت و خود مختاری کے تحفظ کے لئے کسی بھی حدتک جاسکتی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت نے جس طرح کے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خود مختاری میں برابری کی بنیاد پر اچھے اور پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ فوج13سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور آگے بھی بہ وقت ہر محاذ پر جاری رہے گی ۔ اسلام آباد میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار اور لاہور قومی شاعرعلامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ دفاع پاکستان کی تقریبات کے ضمن میں مزار قائد اعظم پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے مزار قائد اعظم پر گارڈز کا فریضہ سنبھالا۔

Pak President vow to protect country's security at all costs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں