کالا دھن قانون بننے کے بعد سے حوالہ باز پریشان - لسانی کانفرنس سے وزیر اعظم کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-11

کالا دھن قانون بننے کے بعد سے حوالہ باز پریشان - لسانی کانفرنس سے وزیر اعظم کا خطاب

بھوپال
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوا باز کہنے والے کانگریسی قائدین پر آج جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ کالا دھن پر قانون بننے کے بعد سے حوالہ باز پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ مودی یہاں بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کالا دھن کے سلسلے میں قانون بنادیا ہے، اس کے بعد سے حوالہ باز کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کانگریس کو اور بھی مسائل پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ شاید جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ہیں اسی لئے پارلیمنٹ بھی نہیں چلنے دیتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کو رائے عامہ کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو چلانے کے تمام کوشش کی ۔ مذاکرات کے دور چلے لیکن اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں چل سکی اور آخر کرا اجلاس کا اختتام کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں تمام پارٹیوں کو رائے عاملہ کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کانگریس قائدین سے خواہش کی کہ وہ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدانہ کریں ۔ مودی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اس وقت ہمارا مذاق اڑایا کرتے تھے جب ہمارے صرف دو لیڈر تھے ، لیکن ہم نے ان سے سبق حاصل کیا۔ وہیں کانگریس موجودہ حالات سے سبق نہیں لے رہی ہے ۔ کسی وقت اس پارٹی کو بھی واضح اکثریت حاصل ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ صرف چالیس سیٹوں پر ہی سمٹ گئی ہے ۔ وہیں بی جے پی نے اپنی شکست سے سبق حاصل کیا اور اب حالات یہ ہیں کہ بی جے پی نے اپنے ہی بل بوتے پر ملک میں حکومت قائم کرلی ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی کئی منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اب لوگوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں پیسہ پہنچ رہا ہے ۔ سرکاری اسکیموں کا فائدہ انہیں بل رہا ہے اور جب کہ پہلے یہ حوالہ کاروباریوں اور کالا بازاریوں کی جیب میں جارہاتھا ۔ اب دن ونوں یہی لوگ پریشان ہورہے ہیں۔ قبل ازیں مودی نے مدھیہ پردیش کے بی جے پی کارکنوں کی تعریف کی اور کہا کہ دیگر ریاستوں کی تنظیم بھی اس ریاست کی مثال دیتے ہوئے یہاں کے کارکنوں سے سبق حاصل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست میں پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے میں سابق صدر کشا بھاؤ ٹھاکرے اور وجے راجے سندھیا کا اہم تعاون رہا ہے ۔ انہو ںنے ریاست میں حالیہ مختلف انتخابات میں پارٹی کی فتح پر کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں صفائی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی قومی زبان ہندی کے تحفظ اور اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں دنیا میں اس زبان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہونے والا ہے ۔ مودی نے یہاں دس ویں عالمی ہندی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے لسانیات کے ماہرین کے حوالے سے کہا کہ اکیسویں صدی کے آخرتک دنیا کی تقریبا چھ ہزار زبانوں میں سے90فیصد زبانوں کے ناپید ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دنیا میں صرف تین زبانوں انگریزی کے علاوہ ہندی اور چینی زبان کا دبدبہ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کی طاقت کا اندازہ اس کے ناپید ہونے کے بعد ہوتا ہے ۔ انہوں نے ڈائنا سور اور کچھ پرندوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ چیزیں معدوم ہوگئیں تو ان کے بارے میں تحقیق اور ان کے تحفظ وغیرہ پر کروڑوں اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

ہوا باز سے حوالہ باز اور اب دغا باز بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی تکرار جاری ہے ۔ سونیا گاندھی کے اس ریمارک کے بعد کہ وزیر اعظم کے انتخابی وادے ہواز بازی کے سوا کچھ نہیں، آج مودی نے جوابی وار کیا اور حوالہ بازی کی اصطلاح ایجاد کی۔ کانگریس کے ترجمان ترندیپ سرجے والا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہی فیصلہ کرے گا کون ہوا باز ہے اور کون دغا باز ہے۔

PM Modi hits back at Sonia's 'hawa baazi' jibe, says 'hawalabaz' are worried

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں