بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس بات چیت کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-11

بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس بات چیت کا آغاز

نئی دہلی
آئی اے این ایس
بارڈر سیکوریٹی فورس اور پاکستانی رینجرس نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس کا آغاز کیا جس کا مقصد سلسلہ وار مسائل کی یکسوئی ہے جن میں جموں وکشمیر میں حالیہ لڑائی بندی خلاف ورزیاں شامل ہیں ۔ پاکستان رینجرس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ہندوستان پہنچا ۔ جس کے بعد آج ڈائرکٹر جنرل سطح بات چیت شروع ہوئی ۔ 15رکنی پاکستانی رینجرس کی قیادت میجر جنرل عمر فاروق برقی نے کی۔ وہ پاکستان رینجرس پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل ہیں۔ باور کیاجاتا ہے کہ اجلاس کے دوران بات چیت خصوصی طور پر لڑائی بندی معاہدوں کی خلاف ورزی پر مرکوز رہے گی ۔ چہار شنبہ کو جموں و کشمیر کے نوگام سیکٹر میں بی ایس ایف عملہ کے دو ارکان زخمی ہوگئے تھے ۔ پاکستان آرمی نے چہار شنبہ کو نوگام سیکٹر میں بی ایس ایف عملہ کے دو ارکان زخمی ہوگئے تھے ۔ پاکستان آرمی نے چہار شنبہ کو پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول(خط قبضہ) پر ہندوستانی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا تھا ۔ وزیر اعظم نریندرمودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف نے روسی شہر اوفا میں جولائی کے دوران قومی مشیر سطحی بات چیت پر اتفاق کا اظہار کیا تھا ۔ تاہم پاکستان کی ضد پر یہ اجلاس منسوخ کردینا پڑا ۔ پاکستان نے بات چیت میں کشمیر مسئلہ کو اہم نکتہ بنانے پر زور دیا تھا ۔ ہندوستان کی جانب سے بی ایس ایف سربراہ ڈی کے پاٹھک کے زیر قیادت 23رکنی وفد بات چیت میں شامل ہوا ۔ ہندوستانی وفد میں وزارت داخلہ نارکو ٹکس کنٹرول بیورو اور سروے آف انڈیا کے عہدیدار بھی شریک ہیں ۔

BSF, Pak Rangers to begin DG-level talks in India today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں