عالمی یوم انسداد خود کشی - دنیا میں ہر 40 سیکنڈ بعد ایک شخص کی خود کشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-11

عالمی یوم انسداد خود کشی - دنیا میں ہر 40 سیکنڈ بعد ایک شخص کی خود کشی

کولکتہ
یو این آئی
دنیا میں ہر40سکنڈ بعد ایک شخص خود کشی کرتا ہے اور ہر سال آٹھ لاکھ افراد خود کشی کرتے فوت ہوجاتے ہیں ۔ عالمی سطح پر15سال تا29سال عمر کے افراد کے درمیان موت کی دوسری بڑی وجہ خود کشی ہے ۔ آج عالمی یوم انسداد خود کشی کے موقع پر جنوبی ایشیا میں عالمی تنظیم صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن( ڈبیلوی ایچ او)کی علاقائی ڈائرکٹرپونم گھیٹر اپال سنگھ نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ خود کشیوں پر عوامی صحت کے مسائل کے طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ یہ خود کشیاں گھر میں اور سماج میں نہ صرف شدید سماجی و جذباتی دباؤ کے تحت ہوتی ہیں بلکہ ہمیں بر وقت خود کشیوں کے تدارک کے لئے کوشش کرنا چاہئے۔ یوم عالمی انسداد خود کشی2015میں ڈبلیو ایچ او نے اپیل کی ہے کہ مجموعی کوششوں کے ذریعہ محتاجوں کی ضروریات کی تکمیل کرنا چاہئے ۔ انفرادی سطح پر قبل ازیں ہی دماغی حالت کا پتہ چلاتے ہوئے کسی شخص کی مدد کرنی چاہئے ۔

One suicide every 40 seconds: WHO report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں