آندھرا میں 150 کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے اولا ٹیکسی کمپنی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-17

آندھرا میں 150 کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے اولا ٹیکسی کمپنی کا اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹیکسی کمپنی اولا نے آج کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں150کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اور آئندہ تین برسوں میں کمپنی کے بیڑے میں چالیس ہزار گاڑیاں شامل ہوجائیں گی ۔ آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کا مقصد ریاست میں پیشہ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ صحافتی بیان میں اولا نے یہ بات کہی ۔ ریاست اے پی کے کمپنی کے بیڑے میں اس وقت دس ہزار گاڑیاں شامل ہیں۔ حکومت اے پی سے کئے گئے معاہدہ کی رو سے اولا آئندہ تین برسوں کے دوران پچاس ہزا ر گاڑیوں کو جدید تکنالوجی سے آراستہ کرنے کی کوشش کرے گی جس کا شہری علاقوں میں سفر کو اسمارٹ، محفوظ اور قابل اعتماد بنایاجاسکے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ہمارا ویژن کی تکمیل میں جدید تکنالوجی کا استعمال اہم رہے گا تب ہی ہمارا یہ ویژن کامیاب ہوگا۔ ان میں ٹرانسپورٹ نظام بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ آپس موبائل فوج تکنالوجی سے اولا کمپنی، ریاست میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرپائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ کمپنی عوام کو بر وقت اور عمدہ سفری سہولتیں فراہم کرے گی ۔ اس ہفتہ کے اوائل میں اولا کمپنی نے ڈرائیورس کے لئے کیابس لیز پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اس کمپنی نے شٹل سرویس کو بھی متعارف کرایا ہے ۔ اولا کمپنی ، ریاست آندھرا پردیش میں اسکلس کو فرغ دینے اور ٹکنالوجی کی تنصیب کے لئے150کروڑ روپے صرف کرے گی ۔ اولا چیف آپریٹنگ آفیسر پی جیورجسکا نے یہ بات کہی ۔ واضح رہے کہ اولا نے سال2014میں اے پی میں پہلی بار اپنی ٹیکسی سرویس شروع کی تھی اور اب یہ اس ریاست کے پانچ بڑے شہروں میں اس کی سرویس جاری ہے۔ ان شہروں میں وشاکھا پٹنم ، ووجے واڑہ ، گنٹور، راجمندری اور تروپتی شامل ہیں ۔

Ola Cabs to invest Rs 150 crore in Andhra Pradesh over 3 years, to add 40000 cabs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں