پناہ گزینوں کی لہر ایک عالمی مسئلہ - بارک اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

پناہ گزینوں کی لہر ایک عالمی مسئلہ - بارک اوباما

واشنگٹن
رائٹر
صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ یوروپ میں پناہ گزینوں کی حالیہ لہر صرف یوروپی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے کل میری لینڈ میں فورٹ میڈ میں ایک تقریب کے دوران کہی جہاں صدر نے دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں کے سوالوں کے جواب دئیے جو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سٹیلائٹ ویڈیو کے ذریعہ پوچھے تھے ۔ یہ تقریب11ستمبر 2011کو امریکہ میں ہوئے حملوں خے چودہ سال پورے ہونے پر منعقد کی گئی۔ اوباما نے کہا کہ پناہ گزینوں کا موضوع رواں ماہ کے اوخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی زیر بحث آئے گا اور قائدین کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ کے بین الاقوامی رد عمل میں کسی موثر حکمت عملی کے بارے میں سوچیں ۔ ان کے بقول کوئی ایک ملک ان مسائل کو تنہا حل نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا ایک اہم اتحاد ہونے کے ناطے ناٹو کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کا واحد راستہ اس مسئلہ کے جڑ تک پہنچنا ہے ۔ یہ پرانا قصہ ہے کہ اگر آپ دریا میں ڈوبتے ہوئے لوگ دیکھیں تو آپ کا کام ہے کہ جائیں اور کوششیں کریں کہ اگر آپ ان میں سے کسی کو بچا سکیں ، لیکن آپ کو یہ بھی کرنا ہوگا کہ آپ اس طرف جائیں اور یہ لوگ آرہے ہیں اور دیکھیں کہ در حقیقت ہو کیا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے بہاؤ کا سبب شام میں طرز حکمرانی کا انہدام اور وہاں داعش کی پیشرفت ہے، بیشتر ریاستیں اپنے عوام کا خیال رکھنے میں ناکام ہورہی ہیں ، اس لئے پناہ گزینوں کا مسئلہ کئی دہائیوں تک جاری رہے گا۔

Obama: Refugee Tide Is World's Problem

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں