کرپشن کے الزامات پر مصر کی حکومت مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

کرپشن کے الزامات پر مصر کی حکومت مستعفی

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصر کے وزیر اعظم ابراہیم مہلاب اور ان کے کابینہ نے کرپشن کے الزامات پر15ماہ اقتدار میں رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے ۔ صدر عبدالفتح السیسی نے مہلاب کا استعفٰی قبول کرتے ہوئے سبکدوش وزیر پٹرولیم شریف اسماعیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر نئی حکومت بنائیں ۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر السیسی نے وزیر اعظم مہلاب کا استعفٰی قبول کرلیا ہے۔ السیسی نے کابینہ سے کہا کہ وہ نئی کابینہ کی تشکیل تک نگراں کار کا رول ادا کرتے رہیں۔

Egypt's government resigns amid corruption probe of former agriculture minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں