سرمایہ کاری کو سازگار بنانے مزید اصلاحات کا تیقن - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-19

سرمایہ کاری کو سازگار بنانے مزید اصلاحات کا تیقن - ارون جیٹلی

سنگا پور
پی ٹی آئی
مستقبل میں مزید اصلاحی اقداما ت کا وعدہ کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ہندوستان میں زبردست عوامی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے خانگی سرمایہ کاری بشمول بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو۔ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں شریک ہونے بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے انہوں نے تیقن دیا کہ سرمایہ کاری دوست ماحول کے فروغ کے لئے اصلاحی عمل جاری رہے گا اور کہا کہ بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کی تجاویز کو زیر التو ا رکھنے کی اب کوئی شکایت نہیں ہے۔ جیٹلی جو یہاں اعلی سرکاری قائدین اور بیرونی سرمایہ کاروں سے ملاقات کرنے پہنچے ، نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے ہندوستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی ستائش کررہے ہیں اور انہیں عالمی معیشت میں آج ہندوستان کے اہم کھلاڑی بننے کی قوی امید ہے۔ انہوں نے سنگا پور کے تقریبا300تجارتی قائدین اور سرمایہ کاروں بشمول یوروپ اور امریکہ سے عالمی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک وسیع تر گفتگو اجلاس منعقد کیا ۔ اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہ اصلاحات کا عمل جاری ہے انہوں نے سرمایہ کاروں کو تیقن دیا کہ حکومت ان اقدامات کو جاری رکھے گی تاکہ ہندوستان کو ایک پرشش سرمایہ کاری کی منزل اور تجارت کے لئے بہتر مقام بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب مفلوج پالیسی کا حامل ملک نہیں رہا ۔ آج کل یہاں ریاستیں ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے ایک دوسرے سے مسابقت کررہی ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ حکومت کچھ شعبوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ، جو خراب دور سے گزر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شعبے ایسے ہیں جو مسائل میں مبتلا ہیں ۔ اسٹیل، توانائی اور ڈسکامس اور ان شعبوں کی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری بینکس کی نو سرمایہ کاری اور ان کے انتظامیہ کو پیشہ وارانہ بنارہی ہے ۔ تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ اہم بالواسطہ ٹیکس اصلاح بل گڈس اینڈ سرویس ٹیکس( جی ایس ٹی) پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں پیش نہیں کیاجاسکا ۔ راست فائدہ منتقلی( ڈی بی ٹی) اسکیم پر وزیر نے کہا کہ اس نے سبسیڈ یز کو کم کرنے اور سرکاری اخراجات کو معقول بنانے میں مدد کی ہے ۔

More reforms in pipeline, no investment proposals held up, Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں