نوجوانوں کو داعش کے اثرات سے بچانے کیرالہ میں مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

نوجوانوں کو داعش کے اثرات سے بچانے کیرالہ میں مہم

تھرواننتام پورم
پی ٹی آئی
کیرالا کی ایم مسلم تنظیم نے دولت اسلامیہ اور القاعدہ کے اثرات سے نوجوانوں کو بچانے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر آئی ایس کے نظریات کی تائید کرنے کی پاداش میں دو نوجوانوں کو متحدہ عرب امارات کی حوالگی کے بعد کیرالا ندوۃ المجاہدین نے مخالف دہشت گردی اور فرقہ پرستی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تنظیم کے ریاستی صدر عبدالمجید اصلاحی نے بتایا کہ ہماری مہم بنیاد پرستی، فرقہ پرستی اور دہشت گردی کے ان نظریات کے خلاف ہے جو نوجوانوں میں پھیل رہے ہیں۔ ہماری اس مہم کا اچھا اثر دیکھاجارہا ہے جو کہ صرف سات مہینہ پہلے شروع کی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ دولت اسلامیہ جیسی تنظیموں کی نفرت انگیز مہم کے خلاف پیامات پر مشتمل پمفلٹس، پوسٹرس شائع کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ داعش، القاعدہ بوکو حرام نامی تنظیمیں پیغمبر ؐ کا نام استعمال کرتے ہوئے اسلا م کی تاریخ کو تباہ کررہے ہیں ۔ مہم انسانیت کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے ۔ جس کی تعلیم پیغمبرؐنے دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نوجوان لا علمی کی وجہ سے ان تنظیموں کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی بلکہ ان کے افراد خاندان کی بھی زندگی متاثر ہورہی ہے اور اس سے اسلام اور مسلمان بدنام ہورہے ہیں ۔ نوجوانوں میں ایسی تنظیموں کے خلاف شعور بیدار کیاجارہا ہے ۔

Kerala Muslim group named Kerala Nadvathul Mujahideen (KNM) to campaign against ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں