داؤد کو پکڑنے کے لئے خفیہ آپریشن زیر غور - مرکزی وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

داؤد کو پکڑنے کے لئے خفیہ آپریشن زیر غور - مرکزی وزیر

نئی دہلی
ایجنسیاں
مرکزی مملکتی وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے آج کہا ہے کہ ہندوستان انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو پکڑنے کے لئے ایک خفیہ آپریشن پر غور کررہا ہے آج تک چیانل کے پروگرام سیدھی بات میں راہول کنول سے بات چیت کرتے ہوئے راٹھور نے ریمارک کیا کہ ہندوستان کے دشمنوں کے صفایے کے لئے ہر طریقہ استعمال کیاجائے گا۔ کرنل راٹھور نے کہا کہ ہندوستان کے دشمنوں کو چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے انہیں معلو م ہوناچاہئے کہ ہر لمحہ مودی حکومت ان کے خلاف کارروائی کے راستوں پر غور کررہی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مودی حکومت داؤد ابراہیم کے بارے میں پاکستان کے ساتھ دستاویزات پر تبادلہ نہیں کرتی رہے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ہندوستان کے دشمنوں کے خلاف کارروائی کرنے کی پابند ہے۔ یہ سخت پیام ہندوستان نے دو نوں ملکوں کے درمیان ڈی جی سطح کی پانچ روزہ بات چیت سے قبل دیا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کے دشمنوں کا ذکر کرتے ہوئے لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کا بھی نام لیا۔

'Covert Ops' to Catch Dawood Ibrahim
و

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں