جاپان میں تباہ کن سیلاب - لاکھوں لوگ نقل مقام پر مجبور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-12

جاپان میں تباہ کن سیلاب - لاکھوں لوگ نقل مقام پر مجبور

ٹوکیو
رائٹر
جاپان میں آج سیلاب ملک بھر میں پھیل گیا جب کہ مزید کئی ندیاں لبریز ہوگئیں جس کے نتیجہ میں کم از کم25افراد لا پتہ ہوگئے اور لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہہے ۔ جاپانی حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایبار ا کی اور ٹوچیگی صوبوں میں سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو نکالنے کے لئے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی توثیق ہوگئی ہے جب کہ پچیس افراد تا حال لا پتہ ہیں ۔ کنوگوادریا کے بپھرنے کے بعد جو سکو شہر کے قریب متعدد افراد رات بھر اپنے گھروں کی چھتوں پر امداد کے منتظر رہے ۔ حکام نے مزید شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ظاہرکیا ہے ۔ آج نانا کننا گاوادریا میں سے ازومی وارڈ نامی علاقہ میں گھر اور کھیت کھلیان سیلابی پانی میں بہنے کے بعد میاگی صوبہ کے دارالحکومت سینڈائی میں چار لاکھ سے زائد افراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا ۔ شمالی ٹوکیو سے تقریبا350کلو میٹر پر واقع میاگی صوبہ کے دیہی علاقہ اوسا کی شیبوئی دریا میں طغیانی کے باعث بیشتر گھر اور چاول کی فصلیں پانی میں بہہ گئیں ۔ بچاؤ عملہ کے رضا کار کشتیوں اور ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ وہاں پھنسے رہائشیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ شدید بارش کا سلسلہ رواں ہفتہ کے آغاز میں جاپان میں آئے اتاؤ طوفان کی وجہ سے شروع ہوا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ۔ کل شب سے لے کر اب تک51ہیلی کاپٹر اور تقریبا6,000بچاؤ عہدیدار امدادی سر گرمیوں میں مصروف ہیں ۔ جوسو میں امدادی عملہ نے رات بھر گھروں کی چھتوں پر امداد کے منتظر درجنوں افراد کو وہاں سے نکال لیا ہے ۔ انہیں شہر کے ایک کھیل کے میدان میں رکھا گیا ہے ، بہت سے لوگ اپنے ہمراہ کوئی سازو سامان نہیں لائے جب کہ کچھ ایسے ہیں جن کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں ہیں ۔3,500سے زائد افراد کو اس آفت کے باعث عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جاپان کے عوامی نشریاتی ادارہ این ایچ کے نے کہا کہ صرف جوسو میں جمعرات سے700کے قریب افراد تا حال پھنسے ہوئے ہیں اور مد دکے منتظر ہیں ۔ ٹوکیو سے پچاس کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل شہر کے حکام نے کہا کہ 22افراد نے مد د کی اپیل کی جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ این ایچ کے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ان22لا پتہ افراد میں آٹھ سال کے دو بچے بھی شامل ہیں ۔ آج سیلابی پانی کسی حد تک کم ہوگیا لیکن شہر کا زیادہ تر حصہ اب بھی زیر آب ہے اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پناہ گزین کب تک اپنے گھروں کو واپس جاسکیں گے ۔ توچگی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کنوما میں63سالہ ایک معمر خاتون گھر پر مٹی کا تودا گرنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھیں جب کہ میاگی صوبہ کے شہر کیور یہارا میں ایک اور48سالہ خاتون کار کے سیلابی پانی میں بہہ جانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ کم از کم27افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔62سالہ ہساکوسیکیمو تو نامی خاتون جنہیں صبح سویرے ایک فوجی ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ رریسو کیا گیانے بتایا کہ سیلابی پانی میں گھر ے اپنے گھر کی اوپری منزل پر اپنے شوہر اور تین بلیوں کے ساتھ رات جاگ کر گزاری ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیلاب سے بچاؤ کا موقع ہی نہیں مل سکا ۔ ان کے پاس بس اتنا وقت تھا کہ وہ سیڑھیوں سے اوپر چلے جائیں ۔ یہ بہت ہولناک تھا۔ میں مسلسل دعا کرتی رہی کہ پانی سیڑھیوں سے اوپر نہ آئے ۔ جو سو شہر کے ایک امدادی عہدیداراکیرا موٹو کووا نے این ایچ کے کو بتایا کہ امداد کے لئے اتنی بڑی تعداد میں فون کالز کی جارہی تھیں کہ امدادی کارکن ہر کال کا جواب دینے سے قاصر تھے ۔

Japan flooding: 2.8 million advised to evacuate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں