پاکستان کے خلاف پہلے گولی ہندوستان نہیں چلائے گا - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-12

پاکستان کے خلاف پہلے گولی ہندوستان نہیں چلائے گا - راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
پاکستانی رینجرس کے ڈائرکٹر جنرل پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے دونوں ممالک کی سرحد کی نگرانی کرنے والی فورسس کے درمیان دو سالہ ڈی جی سطح کے مذاکرات کے دوسرے دن ڈی جی ، بی ایس ایف ، دیویندر کمار پاٹھک سے اپنے مذاکرات سے قبل آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران کہا گیا ہے کہ مسٹر سنگھ نے پاکستانی وفد کو تیقن دیا کہ ہندوستان کبھی پہلے فائرنگ نہیں کرے گا اور اس موقف کو برقرا رکھے گا ۔ ملاقات سے واقف ذرائع نے یہ بات کہی ۔ ہندوستان پاکستان کے خلاف پہلی گولی نہیں چلائے گا کیوں کہ وہ اس کے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان کے دورہ کنندہ ایک وفد سے یہ بات کہی جو سرحدی مذاکرات کے لئے یہاں آیا ہوا ہے ۔ ہندوستان اس کے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ۔ ہندوستان سرحد پر پاکستان کے خلاف پہلی گولی نہیں چلائے گا سنگھ نے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل عمر فاروق برکی کی زیر صدارت پاکستانی رینجرس کے وفد سے یہ بات کہی۔ اپنے رد عمل میں برکی نے سنگھ سے کہا کہ وہ صرف پاکستانی فورس کے ڈائرکٹر جنرل ہیں اور وزیر داخلہ جیسی قیادت نہیں ہے اور اس سلسلہ میں کوئی وعدہ نہیں کرسکتے ۔ تاہم کہا کہ وہ سنگھ کا پیام پاکستانی قیادت تک پہنچائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے پاکستانی رینجرس کے وفد سے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایاجانا چاہئے کہ پاکستان سے ہندوستان میں کوئی دراندازی نہ ہوسکے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کو دہشت گردی کے خطرہ کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی وفد سے کہا کہ ہندوستان کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی سے متاثرہ ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان تمام سطحوں پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں مشغول ہونے کا خواہاں ہے اور اسی لئے روس کے شہر اوفا میں حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کی تھی ۔ بد بختی سے قومی سلامتی مشیروں کی سطح کے مذاکرات عمل میں نہیں آسکے ۔ میں یہ رسمی طور پر نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ تہہ دل سے یہ بات کہہ رہا ہوں ۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا حوالہ دیتے ہوئے سنگھ نے مزید کہا کہ ہم دوست تبدیل کرسکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں اور اسی وجہ سے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ضروری ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس کی وردیاں عظیم ہیں اور انہیں نشانہ نہیں بنایاجانا چاہئے۔ اگر کسی وجہ سے فائرنگ عمل میں آتی ہے تو دوسرے فریق کو انتقامی طور پر گولہ باری کرنے سے قبل اس کی توثیق کرنا چاہئے ۔ سنگھ نے پاکستانی رینجرس کے وفد سے کہا کہ اگر جنوبی ایشیائی علاقہ کی طاقتیں متحد ہوجائیں تو وہ طاقتور بن سکتی ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے تمام72فرقے موجود ہیں اور دنیا میں کسی دیگر ملک میں یہ تمام72فرقے نہیں ہیں۔

India will not fire the first bullet, Rajnath Singh tells Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں