جی ایس ٹی بل منظوری میں تاخیر کے لئے کانگریس ذمہ دار - وزیر خزانہ جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-12

جی ایس ٹی بل منظوری میں تاخیر کے لئے کانگریس ذمہ دار - وزیر خزانہ جیٹلی

کولم
پی ٹی آئی
کانگریس پر رکاوٹ کی سیاست پر عمل پیرا ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ وہ گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس بل کی منظوری میں تاخیر کررہی ہے لیکن وہ اہم اصلاحاتی قانون سازی کو پٹری سے اتارنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہم کوشش کررہے ہیں لیکن کانگریس پارٹی کی حکمت عملی اس قانون سازی کو درہم برہم کرنے اور اس میں تاخیر کرنے کی دوہری پالیسی پر مبنی ہے۔ وہ اس کو پٹری سے اتارنے کے کبھی اہل نہیں ہوں گے ۔ جیٹلی نے کولم سے قریب امریتا نندامائی مٹھ میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ کانگریس پر مخالف ترقی رسائی اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ رکاوٹ کی سیاست پر عمل پیرا ہیں ۔ کانگریس نے ایک ناکام حکومت چلائی تھی اور چنانچہ کسی اور کے کامیاب ہوتے ہوئے دیکھنے کی خواہاں نہیں ہے ۔ اسی لئے کانگریس کی سیاست صرف رکاوٹ کی سیاست ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ ملک کی سیاست دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے جن میں سے ایک ہندوستان کی ترقی چاہتا ہے اور دوسرا اس کو روکنے کا خواہاں ہے ۔ ایسے لوگ ہیں جو ہندوستان کی ترقی دیکھنے کے خواہاں ہیں جو موجودہ عالمی ماحول میں فائدہ مند ہوگی ۔ جہاں پوری دنیا کی معیشتیں بڑے چیلنجس کا سامنا کررہی ہیں۔ ہندوستان کے لئے ایک موقع ہے اور ہندوستان اس مرحلہ پر اس سے استفادہ کرسکتا ہے ۔ ایک عوامی رائے ہے اور ایک سیاسی رائے ہے جو ہندوستان کی ترقی دیکھنے کی خواہاں ہے لیکن افسوس ہے کہ کانگریس پارٹی کا موقف اس ترقیاتی کارروائی کے خلاف ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا این ڈی اے بہار میں نشستوں کی تقسیم کے مذاکرات کو قطعیت دے چکی ہے جہاں آئندہ ماہ اسمبلی انتخابات منعقدہ شدنی ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ یہ منصفانہ طور پر ایک پیشگی مرحلہ ہے۔ میں اس کو قطعیت دینے میں کوئی مشکل نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ سوئچھ بھارت مہم پرانہوں نے کہا کہ کمپنیوں اور این آر آئیز کے بشمول زندگی کے مختلف شعبوں سے عوام پروگرام میں حصہ دار بننا چاہتے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں اسکولوں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ جیٹلی جنہوں نے قبل ازیں سوچھ بھارت مہم اور گنگا پراجکٹ کے لئے روحانی رہنما اماں سے100کروڑ روپے کا ایک چیک وصول کیا تھا کہا کہ آج کے پروگرام کے بعد مہم میں ایک بڑا اچھال آئے گا۔
مناسب اور اچھی تخم ریزی کی اطلاعات سے حوصلہ پاکر وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نارمل سے کم بارش کے باوجود گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال زرعی پیداوار زیادہ ہوگی۔ اطلاع ملی ہے کہ مناسب اور اچھی تخم ریزی کی گئی ہے ۔ چنانچہ زرعی پیداوار گزشتہ سال کی بہ نسبت کافی زیادہ ہوگی ۔ کتنی زیادہ پیداوار ہوگی تا حال دیکھا جانا ہے ۔ میں آپ کو صحیح تعداد نہیں بتا سکتا ۔ صرف سیزن کے اختتام پر ہم کو صحیح تعداد معلوم ہوگی ۔ یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالانکہ ایسا امکان ہے کہ نارمل سے کم بارش ہوگی ۔ تاہم زرعی پیداوار کافی زیادہ ہوگی ۔ اس سال بارش کی قلت کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ جولائی میں اچھی بارش ہوئی لیکن اگست میں انتہائی کم ہوئی تھی۔ ستمبر میں تا حال اطمینان بخش نہیں ہوئی لیکن آخری دو یا تین دن میں اس میں اضافہ ہوگا ۔ حالانکہ پیداوار مانسون سیزن کے اختتام کے بعد ہی ہوتی ہے ۔ محکمہ موسمیات قطعی تعداد نہیں دے سکتا ۔ یقینی طور پر ایسا امکان ہے کہ بارش نارمل سے کم ہوگی۔

Congress responsible for delay in GST: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں