امریکہ اور ہندوستان فطری شراکت دار - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-30

امریکہ اور ہندوستان فطری شراکت دار - اوباما

نیویارک
پی ٹی آئی
صدر بارک اوباما نے ہندوستان اور امریکہ کو فطری شراکت دارقرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو نہ صرف فروغ دیا ہے بلکہ دونوں ہی نئی شراکت داری کے پابند بھی ہیں ۔ اوباما نے بتایا کہ ہم نے باہمی تعلقات کو حیرتناک طور پر فروغ دیاہے۔ علاوہ ازیں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کا پابند ہونے کا عہد بھی کیا ہے۔ اوباما نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرس میں مودی کے ساتھ ایک گھنٹہ کی بات چیت کے بعد ان احساسات کا اظہار کیا ۔ اوباما نے مزید کہا کہ تمام مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزارت خارجہ ترجمان نے وکاس سروپ نے بتایا کہ دونوں قائدین کے درمیان بات چیت مثبت اور دوستانہ ماحول میں ہوئی ۔ سابق ملاقاتوں میں کئے گئے فیصلوں کے بعد ان کے نفاذ ار نمایاں ترقی کی ستائش بھی ہوئی ۔ سروپ نے صحافیوں کو بتایا کہ باہمی تعلقات میں فروغ کا احاطہ بھی کیاگیا۔ اوباما نے خصوصی طور پر کہا کہ ہندوستان اور امریکہ فطری شراکت دار ہیں ۔ دونوں ہی ممالک جمہوریت اور ٹکنالوجی کی مضبوط بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔ دونوں اقوام کے درمیان تعلقات بھی دوستانہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین کے درمیان شخصی کیمسٹری بھی انتہائی خوشگوار ہے اور جس گرمجوشی سے دونوں ایک دوسرے سے بغلگیر ہورہے ہیں اس سے یہ صاف ظاہر ہوتاہے کہ دونوں ایک دوسرے کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ ملاقات کے وقت عینی شاہدین نے بتایا کہ مودی میز کی دوسری جانب بیٹھے تھے کہ وہ اوباما خود چل کر آئے اور گرمجوشی کے ساتھ مودی کو گلے سے لگا لیا ۔ گفتگو کے دوران کبھی کبھی وزیر اعظم سے نریندر یا پھر مودی کہہ کرمخاطب ہورہے تھے ۔ مودی نے اوباما کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں باہمی دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہو ۔ ہم نے باہمی تعاون کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے اور بین الاقوامی شراکت داری میں بھی ہمارا رول اہم رہا ہے ۔ ایک سال سے کم عرصہ میں وزیر اعظم مودی کی صدربارک اوباما سے یہ تیسری ملاقات ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوبامانے کہا کہ ایران کے ساتھ نیو کلیئر معاہدہ کا مقصد اسے نیو کلیئر ہتھیار کے حصول سے روکنا ہے اور اس کے نیو کلیئر پروگرام کو پر امن مقاصدکے حصول کے لئے یقینی بنانا ہے ۔

India and US are natural partners, says Barack Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں