حیدرآباد - بارش کی صورتحال سے نمٹنے ایمر جنسی ٹیموں کو تیار رہنے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-12

حیدرآباد - بارش کی صورتحال سے نمٹنے ایمر جنسی ٹیموں کو تیار رہنے کی ہدایت

حیدرآباد
اعتماد نیوز
دونوں شہروں کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر مسلسل بارش کے پیش نظر جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔اس کے نتیجہ میں شہریوں نے اطمینان کی سانس لی ۔ شہر میں کم از کم درجہ حرارت20ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ دونوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔ وقفہ وقفہ سے بارش سے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جگہ جگہ پر پانی جمع ہوجانے سے سڑکوں پر ٹریفک میں بھی خلل پڑا ۔ شیخ پیٹ، ٹولی چوکی مانصاحب ٹینک ، مہدی پٹنم، ایس آر نگر ، امیر پیٹ ، جوبلی ہلز، پیٹنی، پیراڈائز ، بورابنڈہ، ایرہ گڈہ، کوکٹ پلی ، دلسکھ نگر، سرور نگر ، چادر گھاٹ ، بہادر پورہ میں پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک میں خلل دیکھا گیا ۔ امیر پیٹ مین روڈ پر مائتری وانم کے روبرو گاڑی رانوں کو سڑک سے گزرنے میں بہت مشکلات پیش آئیں۔ اے پی سکریٹریٹ میں ایل بلاک کے روبرو ایک بڑا درخت اکھڑ گیا۔ جی ایچ ایم سی کے حکام نے نشینی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کی شکایات کی یکسوئی کی۔ حکومت کی ہدایت پر اسپیشل کمشنر جی ایچ ایم سی بارش کی صورتحال پر24گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تمام زونل کمشنرس، ڈپٹی کمشنرس اور ایکزیکٹیو انجینئرس کو متحرک کردیا ہے ۔محکمہ موسم پیش قیاسی کے مطابق آئندہ ہفتہ تک مسلسل بارش کا اندازہ لگایاگیاہے ۔ اسپیشل کمشنر جی ایچ ایم سی نے زونل کمشنر سے انجینئرس تک تمام عہدیداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایمر جنسی ٹیموں کو عملہ اور آلات کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرس اور اعلیٰ عہدیداروں کو تمام نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے والے مقامات کا دورہ کرتے رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسپیشل کمشنر نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں جملہ86موبائل ٹیمیں دستیاب رکھی گئی ہیں ۔ جس میں51ریگولر ٹیمیں ٹاٹا گاڑیوں اور جیبس کے ساتھ تیار رکھی گئی ہیں ۔ 24موبائل ٹیمیں ڈی سی ایم اور لیبرس کے ساتھ، پانچ ٹیمیں منی ویانس اور لیبرس کے ساتھ چھ سنٹرل ایمر جنسی ٹیمیں ڈی سی ایم اور لیبرس کے ساتھ دستیاب ہیں۔ اسپیشل کمشنر نے زونل کمشنرس کو ہدایت دی کہ خاص کرکے نالوں کے بہاؤ کو آسان بنایاجائے ۔ نالوں میں جمع ہونیو الے کچرے اور ملبہ کی نکاسی کی جائے ۔ نالوں کے بہاؤ پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔ تمام زونس میں24گھنٹے کنٹرول رومس کارکرد ہیں۔ اسپیشل کمشنر نے تمام18زونس کے زونل کمشنرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ا پنے ماتحت عملہ کے ہمراہ فوری شکایات کی یکسوئی کریں۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کل بھی زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔

Heavy rains continue to lash Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں