یو این آئی
وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست کے تمام منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا جائے اور جن کسانوں نے خود کشی کی ہے ان کے لواحقین کو ایکس گریشیا ادا کیاجائے ۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ کے پارٹی جنرل سکریٹری یاد ما کرشنا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں خشک سالی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور ریاستی حکومت کسانوں کو خود کشیوں سے روکنے اور زراعت کی جگہ دوسرا طرز معاش اپنانے سے روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور کسان انہیں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ، اتنی زیادہ خشک سالی حالیہ عرصہ میں نہیں دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ سال تقریبا411منڈلوں میں بارش کم ہوئی چنانچہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خود کشی کرنے والے ہر کسان کے لواحقین کو5لاکھ روپے ایکس گریشیا ادا کرے، منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دے اور مویشیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں محبوب نگر ضلع میں159خاندانوں میں خود کشی کے واقعات درج کئے گئے ۔
Declare all Telangana mandals as drought hit: YSRCP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں