ماحولیاتی تبدیلی موجودہ صدی کا سب سے بڑا خطرہ - بارک اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-02

ماحولیاتی تبدیلی موجودہ صدی کا سب سے بڑا خطرہ - بارک اوباما

واشنگٹن
رائٹر
امریکی صدر بارک اوباما ماحولیاتی تبدیلی کو موجودہ صدی کا ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اس مسئلہ پر درکار توجہ نہیں دے رہی۔ شمال مغربی ریاست الاسکا کے دورہ پر محکمہ خارجہ کے تعاون سے قطب شمالی میں موسمیاتی معاملات کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا معاملہ ہے اور ایک چیز ہوتی ہے بہت تاخیر کردینا اور ہم پر یہ موقع آچکا ہے ۔ اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جو دائرہ قطب شمالی کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کو فوری اور بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اثرات خاص طور پر الاسکا کے لئے تباہ کن ہیں، ماضی میں جتنا ہم نے سوچا تھا اس سے کہیں زیادہ انسانی سرگرمیاں بہت سے طریقوں سے ماحول کو متاثر کررہی ہیں۔ سائنس نے چابت کیا ہے کہ ایک زمانے میں دور نظر آنے والا خطرہ اب بہت حد تک قریب آچکا ہے ۔ قبل ازیں11ممالک کے وزرا اور یوروپی یونین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قطب شمالی میں عالمی حدت کی رفتار کم کرنے کے لئے فوری اقدام کئے جائیں گے ۔ اس عزم کا اعلان کانفرنس میں امریکہ، فرانس، جنوبی کوریا اور سنگا پور سمیت دیگر ممالک کے حکام نے کل جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات پر توجہ مبذول رکھی ۔ وزرا نے بیان میں کہا کہ ہم سائنسدانوں کے انتباہ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔ عالمی شرح کے مقابلہ میں قطب شمالی میں درجہ حرارت دگنی شرح سے بڑھ رہے ہیں ۔ یہاں برف کے پگھلنے میں اضافہ سے کردہ ارض کا درجہ حرارت مجموعی طور پر بڑھ رہا ہے ۔ کانفرنس میں شریک الاسکا کے مقامی رہنماؤں نے یہ کہہ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ وہ لوگ ماحولیاتی تبدیلی کے دہانے پر ہیں ۔ ایک قبائلی رہنما لی اسٹیفن نے کہا کہ ہم اس زمین کے لئے بہت بہت زیادہ متفکر ہیں، الاسکا عالمی حدت میں اضافہ کا باعث نہیں ہے تاہم دنیا کے اقدامات الاسکا کو متاثر کررہے ہیں ۔

Obama: Climate Change 'Defining Threat of This Century'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں