بیف پارٹی دینے جموں و کشمیر کے بی جے پی لیڈر کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-14

بیف پارٹی دینے جموں و کشمیر کے بی جے پی لیڈر کا اعلان

سری نگر
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ جموں و کشمیر کی حکومت میں شامل بی جے پی نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے پولیس سے کہا ہے کہ وہ ریاست کی بیف پر پابندی پر سختی سے عمل کرائیں ، جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے ایک لیڈر نے مذہبی رواداری کا پیغام دیتے ہوئے بیف پارٹی کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خورشید احمد ملک جنہوں نے گزشتہ سال بی جے پی کے ٹکٹ پر جنوبی کشمیر کے حملے کو کرناتھ سے اسمبلی انتخابات میں ناکام مقابلہ کیا تھا کہا کہ میں نے ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے لئے پارٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلمانوں کی بیف سے تواضع کی جائے گی اور ہندوؤں کی سبزی سے خاطر کی جائے گی ۔ وہ ایک میز پر بیٹھیں گے اور اس سے بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کا پیغام جائے گا ۔ ملک نے کہا کہ عدالت کے اس حکم سے ریاست میں اکثریتی فرقہ میں مذہبی عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے اور اس دوران اپوزیشن نیشنل کانفرنس نے آج بی جے پی پی ڈی پی حکومت سے کہا ہے وہ جموں کشمیر میں عیدالاضحٰی سے پہلے گاؤ کشی اور بیف کی فروخت کو جرم کے دائرہ سے نکالنے کے لئے ایک آرڈیننس جاری کریں ۔ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ بیف بیان کے مسئلہ پر رنبیر پیانل کوڈ میں ترمیمات کرنا ریاستی حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور ایسا نہ کرنا عوام کے مذہبی عقائد پر حملہ کے مترادف ہوگا۔

BJP leader to organize beef party in South Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں