کالا دھن کے بارے میں معلومات کی فراہمی پر 15 لاکھ روپے تک کا انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

کالا دھن کے بارے میں معلومات کی فراہمی پر 15 لاکھ روپے تک کا انعام

نئی دہلی
پی ٹی آئی
محکمہ انکم ٹیکس نے کالا دھن رکھنے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اگر کوئی کسی کے خفیہ اثاثہ جات کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم کرتا ہے جس کی بنیاد پر کارروائی کی جاسکے تو انہیں پندرہ لاکھ روپے تک کا انعام دیاجائے گا۔ محکمہ نے گزشتہ ہفتہ اپنے تمام دفاتر کو نئی ہدایتیں جاری کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی بھی شخص کسی بھی معلنہ ٹیکس دہندے کے خلاف معتبر اطلاع فراہم کرتا ہے تو اسے جتنی بھی رقم ٹیکس کے طور پر وصول کی جائے گی اس کا دس فیصد انعام دیاجائے گا ۔ یہ رہنمایانہ خطوط جاریہ مالی سال سے عمل میں لائے جائیں گے ۔ محکمہ نے کالا دھن کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے یہ نیا قاعدہ بنایا ہے ۔ محکمہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ معتبر اور قابل عمل اطلاع فراہم کرنے والے کا نام مخفی رکھاجائے گا۔ اس سلسلہ میں اطلاع دینے والے کو حقائق کے علاوہ دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا ۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ قیاس آرائیوں یا اندازوں کی بنیاد پر اطلاع فراہم کرنے پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی۔حکومت نے اعلی پیمانے پر بحث و مباحثہ کے بعد یہ اسکیم تیار کی ہے ۔ حکومت نے کالا دھن کا پتہ لگانے کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تیار کی ہے ۔ پہلی متبہ رہنمایانہ خطوط منظر عام پر آئے ہیںن۔ کسی بھی شخص کے اثاثہ جات اور ان کی موجودگی کے مقامات کی درست اور صحیح اطلاع دینے والے کو انعام کا اعلان ان میں سب سے اہم بات ہے ۔ محکمہ نے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے نام ملک کے بڑے اخبارات میں شائع کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو روکنے کی کوشش گزشتہ سال سے شروع کی ہے ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکسس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک ٹیکس چوری کرنے والے50افراد کے نام شائع کئے گئے ہیں جو محکمہ کو دو ہزار کروڑ روپے کا ٹیکس باقی ہے ۔

Black money: Upto Rs 15 lakh award for information against tax defaulters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں