بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کی بات چیت کا 9 ستمبر سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کی بات چیت کا 9 ستمبر سے آغاز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سرحد کی نگرانکار فورسس کے ڈائرکٹر جنرل سطح پر پاکستان کے ساتھ9ستمبر سے پانچ روزہ بات چیت کے دوران توقع ہے کہ سرحد پار فائرنگ ، در اندازی، رن آگ کچ میں سرحدی خلاف ورزیوں اور اسمگلنگ کے بشمول جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں جیسے کلیدی مسائل ہندوستان کی جانب سے اٹھائے جائیں گے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان رینجرس کے ڈائرکٹر جنرل، میجر جنرل عمر فاروق برکی کی زیر قیادت ایک 16رکنی وفد توقع ہے کہ اٹارہ واگھا سرحد کی کراسنگ کو8ستمبر کو پہنچے گا، بعد ازاں امرتسر سے پرواز کرکے یہاں بات چیت میں بارڈر سیکوریٹی فورس کے ساتھ9 تا13ستمبر شرکت کرنے پہنچے گا ۔ ہندوستانی وفد جس میں16ارکان شامل ہوں گے ، کی قیادت سربراہ بی ایس ایف دیویندرا کمار پاٹھک کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ جس کے نتیجہ میں شہریوں اور فوجیوں کی جانیں جائع ہوئیں اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ رینجرس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ ہندوستانی ایجنڈا میں انتہائی اہم مسئلہ ہوگا۔ بی ایس ایف کی جانب سے سفید پرچم لہرانے پر پاکستان کی جانب سے رد عمل ظاہر نہ کرنے کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا۔ گجرات میں واقع رن آف کچ کے علاقے میں حرامی نالہ علاقہ میں در اندازی اور سرحد پار سے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ اور خط صفر علاقہ تک مشتبہ و غیر قانونی نقل و حرکت جیسے مسائل بھی بی ایس ایف کی جانب سے اٹھائے جائیں گے ۔ سرحد پار سے در اندازی اور سرحد چوکیوں پر تعینات جوانوں کو نشانہ بنانے کے مسائل بھی اٹھائے جائیں گے ۔ رینجرس کے ایجنڈا میں ہندوستان کی جانب سے فوجیوں کی قابل اعتراض زبان کے مبینہ استعمال ، بغیر پائلٹ کے مشتبہ طیارون کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ بھی شامل کیاگیا ہے ۔

BSF and Pakistani Rangers to Talks to Begin From September 9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں