پی ٹی آئی
جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو) اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں اپنا کھاتہ کھولتے ہوئے آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن( اے آئی ایس ایف) نے صدر کے عہدہ پر قبضہ جمالیا ہے۔ نتائج کا اعلان آج ہوا ۔ بائین بازو کی تائیدی آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن نے جس کا دو سال تک دبدبہ تھا، صدارتی قہدہ67ووٹوں سے گنوایا ۔ اسے صرف دو عہدوں پر نائب صدر اور جنرل سکریٹری پر اکتفا کرنا پڑا ۔ بی جے پی کی تائیدی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد( اے بی وی پی) جس نے کل دہلی یونیورسٹی کے الیکشن میں زبردست جیت حاصل کی تھی 14سال بعد جے این یو میں واپسی کی ہے اس نے اے آئی ایس اے کے امید وار کو صرف28ووٹوں سے شکست دے کر جوائنٹ سکریٹری کی پوزیشن حاصل کرلی۔ بائیں بازو کے غلبہ والے جے این یو کیمپس میں حیرت انگیز طور پر دائیں بازو کی اے بی وی پی نے مرکزی پیانل کی چار نشستوں کے منجملہ دو میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ یونین کے صدر کی دوڑ میں کامیاب رہنے والے کنیاکمار نے1029ووٹ حاصل کرتے ہوئے اے آئی ایس اے کے وجئے کمار کو شکست دی جنہیں962ووٹ ملے۔ اے آئی ایس اے امیدوار شہلا رشید شورا اور رام ناگ نے نائب صدر اور جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے بالترتیب1387اور1159ووٹ حاصل کئے ۔ انہوں نے اے بی وی پی امید واروں والینٹینا برہما اور دیویندر سنگھ راجپوت کو شکست دی ۔ اے بی وی پی کے سورپ کمار شرما نے آئی اے ایس اے امید وار حامد رضا کو27ووٹوں سے شکست دے کر جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ حاصل کیا ۔ بی جے پی کے سینئر قائد سندیپ مہاپاترا نے2001ء میں صدر کا عہدہ حاصل کیا تھا ۔ اس کے بعد سے اے بی وی پی ایک بھی نشست جیت نہیں پائی تھی ۔ گزشتہ دو سال سے تمام چار اعلیٰ عہدوں پر اے آئی ایس اے کا قبضہ تھا۔
AISF candidate elected JNU students union president; strong show by ABVP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں