سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کی آج حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-20

سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کی آج حلف برداری

کولمبو
آئی اے این ایس
سری لنکا کے نو منتخب وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے آج تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے مل جل کر کام کریں اور قومی منصوبہ پر عمل آوری میں ساتھ دیں ۔ وکرما سنگھے کی یونائیٹیڈ نیشنل فرنٹ (یو این ایف) نے225رکنی پارلیمنٹ میں106سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد میڈیا سے اپنے پہلے خطاب میں وکرما سنگھے نے کہا کہ وہ نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لینے کے لئے تیار ہیں اور عہد کیا کہ وہ عوام کی بہبود کے لئے کام کریں گے ۔ 17اگست کو ملک کی عوام نے پارلیمنٹ کے انتخابات میں اپنے حق رائے کا استعمال کیا۔ اور8 جنوری کے انقلاب کے توثیق ہوگئی اور اچھی حکمرانی کا ہم نے آگاز کردیا ہے ۔ ہم یہ اس سلسلہ کو آگے بڑھائیں گے اور میں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لوں گا ۔ میں نے صدر مائتری پالہ سری سینا سے بات چیت کی تھی اور اس نظریہ کو آگے بڑھانے کے لئے ہمیں اپنی قومی پالیسیوں میں اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ وکرما سنگھے جنہوں نے سابق صدر مہندرا پکشے کی پیپلز فریڈم الائنس یوپی ایف اے پارلیمانی انتخابات میں شکست دی کہا کہ وہ ملک کو قومی منصوبہ کے مطابق آگے بڑھائیں گے جس کے لئے تمام پارٹیوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب مل کر آگے آئیں اور ملک کے لئے غور کریں اور عوام کے بارے میں سوچیں۔ ہم ملک میں اتحاد اور ترقی حاصل کرسکتے ہیں بشرطیکہ دو یا تین سال تک عوام کی بہبود کے لئے مل جل کر کام کریں۔ صدر اور تمام پارٹی قائدین کے ساتھ ہم سیاست کے ایک نئے دور اور حکومت کو آگے بڑھانے کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ منگل کو انتخابی نتائج کو جاری کردیا گیا۔ وکرما سنگھے کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ۔ وہ اپنے ضلع میں5لاکھ ووٹون کی اکثریت سے سر فہرست رہے ۔ راجہ پکشے بھی پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے انہیں چار لاکھ ووٹ ملے وکرما سگنھے جمعرات کو وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے جس کے بعد ان کی نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں