عثمانیہ دواخانہ عمارت آئندہ کئی سالوں تک مضبوط - ماہرین کا سمپوزیم سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-09

عثمانیہ دواخانہ عمارت آئندہ کئی سالوں تک مضبوط - ماہرین کا سمپوزیم سے خطاب

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
عثمانیہ دواخانہ کی تاریخی عمارت کو منہدم کرنے حکومت کے فیصلے دوسری عمارتوں کے تعلق سے عوام کو بیدار کرنے کے لئے کافی ہے۔ عمارتوں کے تعلق سے فیصلہ تاریخی عمارتوں سے دلچسپی رکھنے والوں کو متحد کرنے کے لئے ایک موقع حاصل ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج مختلف تنظیموں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ پہلا تبصرہ آرکٹیکچر ل تاریخ جس نے حیدرآباد کو ایک صورت گری دی، اس موقع پر ممتاز آرکٹیکٹ مدھو ووٹری نے خطاب کیا۔ اس خاتون آرکٹیکٹ نے شہر کے حکمرانوں کے ثقافتی ورثہ اور مختلف عمارتوں کے تعلق سے تفصیلات بتائی ۔ دوسرے مخاطب نے جی ایس وی سوریہ نارائن مورتی نے مختلف عمارتوں کے نقشہ پیش کئے اور آرکیٹکچر کا تحفظ حیدرآباد کی تاریخ کے موضوع پر خطاب کیا۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل پتھر کی عمارت ہے اور ایک مضبوط ڈھانچہ ہے اور نہ اسے کوئی خطرہ ہے اور آنے والے کئی سالوں تک خطرہ نہیں رہے گا ۔ دو یا تین سال قبل ہم نے ایک سروے کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کے عمارت انتہائی مضبوط ہے اور صرف معمولی مرمت کی ضرورت ہے ۔ حکومتیں تو تبدیل ہوئیں اور غلط مواصلات کے باعث اس عمارت کے تعلق سے غلط اطلاعات پائی گئی ۔ اب کیا کیاجاسکتا ہے جب کہ کئی تنظیموں نے انہدام کی مخالفت کی ہے۔ عوام کی جانب سے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کو روکا جاسکے ۔ اگر دوسرے شہروں کو دیکھا جائے تو وہاں کے رہنے والوں کا عمارتوں سے گہرہ ربط رہا ہے ۔ یہاں کی عوام کا تعلق مختلف رہا ہے۔INTACHکے کنوینر سید سجاد نے یہ بات بتائی ۔ سوال جواب کے موقع پر ایک شخص نے سوال کیا کہ اگر عمارت بوسیدہ ہوچکی ہے تو اس کے نگرانکار کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی گئی ۔ اس کے خلاف لا پرواہی کا مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا ۔ اگر دواخانہ کی توسیع عمل میں آتی ہے تو ٹریفک کو منہدم کیا جاتا ہے تو ملبہ کا کیا کیاجائے گا۔ اس سے آلودگی پیدا ہوگی۔ بات چیت کے پہلے دن آج موجود افراد نے دواخانہ عثمانیہ کی تاریخ اور اپنی یادیں تازہ کیں ۔ بعض نے اپنی تعلیم کا ذکر کیا اور ایسے بھی افراد وہاں موجود تھے جو انہیں اور ان کے خاندان کو کس طرح طبی مدد حاصل ہوئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں