دہلی میں بہار فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران ہنگامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-09

دہلی میں بہار فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران ہنگامہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جنہیں اپنے سیاسی کیرئیر کے سخت ترین انتخابی مقابلہ کا سامنا ہے ، آج قومی دارالحکومت میں ریاست کے تارکین وطن سے رابطہ قائم کرنے کی ایک کوشش میں بہار فاؤنڈیشن کی دہلی شاخ کا افتتاح کیا ۔ جیسے ہی وہ تقریر کرنے کے لئے اٹھے نوجوانوں کے ایک گروپ نے ان کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی ، تاہم کمار نے اس تقریب کے پس پردہ کوئی سیاسی مقصد کارفرما ہونے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا مقصد بہار کے تارکین وطن کو جو ملک بھر میں مقیم ہیں اپنی جڑوں سے جوڑنا اور واپس لانا ہے ۔ نوجوانوں نے جن کی تعداد 12سے زیادہ تھی، کمار کے خلا ف لگا رہے تھے اور نتیش گو بیک کے پلے کارڈس لہرا رہے تھے ۔ ان میں سے چند نے ضلع کھگڑیہ کے پربت علاقہ میں حال ہی میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر جسمانی اذیت رسانی اور عصمت ریزی کے خلاف نعرے لگائے ۔اس ہنگامہ کے پیچھے سیاسی مقاصد کار فرما ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ احتجاجی نوجوان منصوبہ بندی کے ساتھ آئے تھے، تاکہ شہرت حاصل کرنے لئے تقریب میں گڑ بڑ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بیماریاں ہوتی ہیں جو کبھی نہیں جاتیں ۔ اسے جانے میں کچھ وقت لگے گا ۔ کیا یہ سیاست کرنے کا موقع تھا ۔ بہار میں سیاست کرنے کا موقع آچکا ہے ۔ ہم وہاں اس کے خلاف جدو جہد کریں گے۔ جو بھی بر سر اقتدار آئے کیا وہ بہار سے تعلق رکھنے والے افراد کو عزت نہیں دے گا جو اچھا کام کررہے ہیں۔ کمار نے کہا کہ کم از کم سوچ سمجھ کا موقع کا انتخاب کرنا چاہئے۔ بہر حال تقریب کے منتظمین نے فوری نوجوانوں کو باہر ڈھکیل دیا ۔ ان میں کچھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ کمار نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بھی یہاں موجود ہے ۔ شہرت حاصل کرنے کا اس سے بہتر موقع کیا ہوسکتا ہے ، چاہے ان کے نظریات کچھ بھی ہوں لیکن ایسی تقریب کے دوران جس کا مقصد بہار کے عوام کو جوڑنا ہے ایسا کرنا انتہائی بدبختانہ ہے ۔ میں ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے یہاں آنے کا مقصد صرف گڑ بڑ کرنا تھا ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید بہار فاؤنڈیشن کی خبر کی اتنی تشہیر نہ ہوتی لیکن اب ان کے ہنگامہ کی وجہ سے خبر کی کافی تشہیر ہوگی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں