چیف منسٹر تلنگانہ کی پرجا دربار منعقد کرنے میں تاخیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-09

چیف منسٹر تلنگانہ کی پرجا دربار منعقد کرنے میں تاخیر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گزشتہ سال اکتوبر میں وعدہ کی اتھا کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ عوام سے ملاقات کریں گے لیکن اس پر عمل نہیں کیا۔ اضلاع سے آنیو الے افراد کو ان کا سیکوریٹی عملہ یہ کہہ کر واپس کررہاہے کہ ان کے جانب پیشگی ملاقات کے لئے وقت نہیں لیا گیا ۔ ایسے افراد مایوس ہوکر انتہائی سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ دو روزقبل ایک 36سالہ خاتون چیف منسٹر سے ملاقات کے لئے حیدرآباد پہنچی لیکن چیف منسٹر کے سیکوریٹی عملہ نے ملاقات سے باز رکھا ۔ آدھے گھنٹہ تک اس خاتون نے عملہ سے بحث و تکرار کی ۔ چیف منسٹر کے آبائی ضلع میدک سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے کہا کہ کئی ماہ سے ملاقات کے لئے کوشش کرتی رہی لیکن وقت نہیں دیا گیا ۔ اس نے قرض کے لئے درخواست دی لیکن منظور نہیں کیا گیا ۔ اس سلسلہ مین وہ چیف منسٹر سے ملاقات کرنا چاہتی ہے ۔ ایک دوسرے واقعہ میں نلگنڈہ کے رہنے والے شخص پی ناگارا جو نے چیف منسٹر سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر خود سوزی کی کوشش کی ۔24سالہ ناگاراجو تلنگانہ تحریک میں سر گرم حصہ لیا اور میریال گوڑہ میں ریل روکو تحریک میں سرگرم رہا ۔ اس کے ہاتھ پیر زخمی ہوگئے اور وہ معزور ہوگیا ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کئی ماہ سے چیف منسٹر سے ملاقات کی کوشش کرہا تاکہ کچھ مالی مدد حاصل کرسکے۔ وہ اپنے ساتھ پٹرول کا ڈبہ بھی لے آیا اور خود سوزی کی کوشش کی ۔ اسے بچالیا گیا ۔ اس ماہ مئی کے دوران ٹرانسکو کے کنٹراکٹ ملازمین چیف منسٹر کے دفتر سکریٹریٹ کے پاس ملاقات کا وقت نہ ملنے پر زہر کا استعمال کیا۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کا کنٹراکٹ ملازمت کو باقاعدہ بنایاجائے۔ سابق چیف منسٹر وائی ایس آر روز صبح8بجے تا9بجے تک پرجادربار منعقد کرتے تھے اور وہ اس کے ذریعہ مقبولیت بھی حاصل کی تھی ۔ اس کے بعد کے روشیا اور کرن کما ر ریڈی ہفتہ میں ایک یا دو دن ایسا ہی پرجا دربار منعقد کیا کرتے تھے ۔ چندر شیکھر راؤ نے ایک سال ہونے پر بھی پرجا دربار شروع نہیں کیا جس کے نتیجہ میں عوام کو ان سے راست ملاقات کا موقع میسر نہیں ہورہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں