پی ٹی آئی
بریلی مرکز درگاہ اعلیٰ حضرتؒ کے علماء نے کہا کہ جہاں جہیز کا مطالبہ کیاجائے گا یا بفے سسٹم کے تحت کھانا پیش کیاجائے گا وہاں نکاح نہیں پڑھایاجائے گا۔ مرکزی دارالافتاء سے ملحق"جماعت " کے قومی صدر اور شہر قاضی رضا خان قادری نے کہا کہ جہیز کا مطالبہ کرنا خلاف شریعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بریلی ضلع کے تھیر یا ٹاؤن سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ قادری نے کہا کہ تنظیم نے لوگوں کو سماجی برائیوں کے خلاف بیدار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ہے تو پھر قاضی ان کے یہاں نکاح نہیں پڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جہیز کے بڑھتے مطالبہ کی وجہ سے فرقہ کی کئی لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوپارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے شریعت اسلامیہ میں ناجائز قرار دیا گیا ہے ۔ اسی طرح بفے سسٹم یا ٹھہر کر کھانے کو بھی شریعت کے مغائر تصور کیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ لوگوں کو شریعت کا پابند کرنا اور غیر شرعی طریقوں اور اسراف پر نظر رکھنا ہے ۔ قومی جنرل سکریٹری مولان شہاب الدین رضوی نے کہا کہ پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے جہیز کے مطالبہ اور بفے سسٹم پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت ان مسائل پر ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر مہم شروع کرے گی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں