ہینڈ لوم غربت کے خلاف لڑائی کا موثر ہتھیار - اولین یوم قومی ہینڈ لوم پر وزیر اعظم کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-08

ہینڈ لوم غربت کے خلاف لڑائی کا موثر ہتھیار - اولین یوم قومی ہینڈ لوم پر وزیر اعظم کا خطاب

چینائی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریند رمودی نے آج لنچ پر یہاں چیف منسٹر ٹاملناڈو وجیہ للیتا سے ان کی پوئن گارڈن رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس ملاقات کو پارلیمنٹ میں اقتصادی اصلاحات بل کے لئے تائید حاصل کرنے کے پس منظر میں دیکھا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں کاروائی مسلسل تعطل کا شکار ہے ۔ وزیر اعظم نے پہلے یہاں یونیورسٹی آف مدراس میں نیشنل ہینڈ لوم ڈے تقاریب کا آغاز کیا اور پھر سیدے چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے ان کا گھر کی دہلیز پر گرمجوشانہ خیر مقدم کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اے آئی ڈی ایم کے قائد نے وزیر اعظم کو دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا تھا اور انہوں نے اسے قبول کیا تھا۔ بات چیت کے دوران سمجھاجاتا ہے کہ جیہ للیتا نے ٹاملناڈو سے متعلق مسائل اٹھائے جن میں کرناٹک اور کیرالا کے ساتھ بین ریاستی دریائی تنازعہ شامل ہے اور ایک یادداشت پیش کی ۔ یہ ملاقات اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اے آئی اے ڈی ایم کے نے این ڈی اے کے متنازعہ حصول اراضی بل کی لوک سبھا میں تائید کی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ جیہ للیتا نے اس بل کی راجیہ سبھا میں منظوری سے قبل کسانوں کے مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے تحفظات اٹھائے تھے ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے لوک سبھا میں37اور ایوان بالا میں11ارکان رکھتی ہے ۔ قبل ازیں دن میں جیہ للیتا نے ایر پورٹ پہنچ کر مودی کا خیر مقدم کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اس تقریب میں جہاں جیہ للیتا موجود نہیں تھیں اپنے خطاب میں ڈاکٹر جیہ للیتا ریاستی حکومت اور ٹاملناڈو کے عوام سے اظہار تشکر کیا تھا کہ انہوں نے کامیابی کے ساتھ اس تقریب کا انعقا د عمل میں لایا ہے ۔ یو این آئی کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں اولین نیشنل ہینڈ لوم ڈے تقاریب کے افتتاح کے موقع پر ٹامل زبان سے اپنی محبت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز ٹامل زبان میں وناکم کہتے ہوئے کیا جس کا حاضرین نے تالیوں کی گڑ گڑاہٹ کے ساتھ جواب دیا۔ مودی یہاں مدراس یونیورسٹی کے سینئر ی آڈیٹوریم میں خطاب کررہے تھے۔ ہینڈ لوم شعبہ میں مہارت کے قومی ایوارڈس پیش کرنے اور تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے ٹامل زبان میں اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹاملناڈو آخر بے حد مسرت ہورہی ہے اور ریاست کے بنکروں سے ملنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے ٹامل زبان میں کہا مجھے ٹامل ناڈو آکر بے حد مسرت ہورہی ہے۔ بنکروں سے ملاقات کر کے مجھے اور بھی زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔ ان کے اس جملہ پر حاضرین نے زبردست تالیاں بجائیں ۔
چینائی سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فلمی اداکاروں ، نوجوانوں اور دیگر سے اپیل کی کہ وہ ہینڈ لوم اشیاء کا استعمال کریں تاکہ اس شعبہ کو فروغ حاصل ہو جس کی سخت ضرورت ہے ۔ مودی نے کہا کہ اگر فلم اداکار اپنی5کے منجملہ کسی ایک فلم میں صرف ہینڈ لوم اور دستکاری اشیاء استعمال کرنے کا فیصلہ کریں تو ان فلموں کے لئے ناظرین کی تعداد میں خود بخوداضافہ ہوجائے گا۔ مودی نے کہا کہ فلمی صنعت فیشن کو مقبول بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ مدراس یونیورسٹی سینٹنری آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج کے نوجوان آن لائن خریداری کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈ لوم اشیاء بھی آن لائن دستیاب کرائی جانی چاہئے۔

PM Modi launch first National Handloom Day on August 7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں