ہند پاک قومی سلامتی مشیروں کا اجلاس - پاکستان کا جواب عدم وصول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-06

ہند پاک قومی سلامتی مشیروں کا اجلاس - پاکستان کا جواب عدم وصول

نئی دہلی
یو این آئی
پاکستان نے دہشت گردی کے معاملے پر قومی سلامتی مشیروں کی سطح کی اجلاس کے لئے ہندوستان کی تجویز پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان روسکے اوفا میں ملاقات کے دوران اتفاقرائے کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ اور قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کو23اور24اگست کو نئی دہلی آنے اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ ملاقات کے لئے تجویز بھیجی ہے جس پر اب تک کوئی جواب نہیں دیا ۔ قابل ذکر ہے کہ10جولائی کو اوفا میں دونوں وزرائے اعظم کی میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی نئی دہلی میں میٹنگ ہوگی ۔ سرحد اور کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان رینجرز اور بارڈرسیکوریٹی فورس کے ڈائرکٹر جنرل اور اسکے بعد فوجی آپریشن کے ڈائرکٹر جنرل کی میٹنگ ہوگی ۔ اس سے پہلے ماحول کو دوستانہ بنانے کے لئے15دن کے اندر یعنی25جولائی سے پہلے دونوں ممالک کے ماہی گیروںکو رہا کیاجائے اور ان کی کشتیاں چھوڑی جائیں لیکن اس کے فوراً بعد کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے پورا عمل ہی منجمد ہوگیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں