ہندوستانی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کی مساعی جاری - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-09

ہندوستانی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کی مساعی جاری - سشما سوراج

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ ہندوستان ، کراچی میںپھنسی ہوئی ہندوستانی خاتون گیتا کو جو قوت گویائی و سماعت سے محروم ہے، ملک واپس لانے کے لئے ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کررہا ہے۔ انہوں نے توئٹر پر کہا کہ ہم گیتا کو ہندوستان واپس لانے رسمی کارروائیوں کی تکمیل میں مصروف ہیں ۔ سشما نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند دن کے دوران پنجاب، بہار، جھار کھنڈ اور اتر پردیش کے چار خاندانوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گیتا ان کی لڑکی ہے۔ انہوں نے متعلقہ ریاستوں کے چیف منسٹروں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا گیتا نے ہندوستانی ہائی کمشنرکو اشاروں کے ذریعہ بتایا ہے کہ اس کے سات بھائی بہن ہیں ۔ اس نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ ویشنو دیوی مندر جایا کرتی تھی ۔ ان تفصیلات کے ساتھ براہ مہربانی گیتا کے خاندان کا پتہ چلانے میں مدد کریں ۔ سشما نے منگل کے دن اعلان کیا تھا کہ حکومت گیتا کو ہندوستان واپس لائے گی ۔ ہندوستانی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے گیتا سے کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن میں ملاقات کی تھی جہاں یہ نوجوان خاتون پاکستانی علاقہ میں بھٹک کر آجانے کے بعد گزشتہ15سال سے مقیم ہیں۔ سشما نے ہندوستانی نمائندہ کو کراچی جانے کی ہدایت دی تھی ، تاکہ وہ گیتا سے ملاقات کرسکیں۔ پاکستان کے ممتاز انسانی حقوق کارکن انصر برنی جو گیتا کے کیس پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے اکتوبر2012میں اس خاتون کی تصاویر کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کیا تھا ، لیکن کوئی پیشرفت کرنے میں ناکام رہے تھے۔2003میں گیتا کو جو اس وقت11سال کی تھی ۔سرحدعبور کرنے کے دوران پاکستانی رینجرس نے لاہور میں دیکھ اتھا ۔ یہ لڑکی پاکستان کے ایک فلاحی ادارہ ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردی گئی تھی ۔ بلقیس ایدھی نے جو ایدھی فاؤنڈیشن چلاتی ہیں، اس کا نام گیتا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گیتا سبزی خور ہے اور اس نے ایدھی فاؤنڈیشن میں اپنے کمرہ میں ایک چھوٹا سا مندر بنالیا ہے جہاں وہ دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتی ہے۔ وہ ماہ رمضان میں روزے بھی رکھتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں