اسد اویسی کو ریلی کی اجازت کیوں نہیں دی گئی - الہ آباد ہائیکورٹ کا استفسار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

اسد اویسی کو ریلی کی اجازت کیوں نہیں دی گئی - الہ آباد ہائیکورٹ کا استفسار

الہ آباد
پی ٹی آئی
الہ آباد ہائی کورٹ نے آج حکومت اتر پردیش کو الہ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی کو ریالی کی اجازت دینے سے انکار کے پس پردہ وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے تین ہفتوں کا وقت دیا۔ جسٹس راکیش تیواری اور جسٹس مختار احمد پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے ریاست کی چیف اسٹانڈنگ کونسل کی طرف سے جاری مختصرحلفنامہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس میں محض یہ کہا گیا تھا کہ ریاستی حکومت نے15مارچ کو شہر میں اسد الدین اویسی کی ریالی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ20جولائی کو جو سماعت کی گزشتہ تاریخ تھی اس میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس مواد کو پیش کرے جس کی بنیاد پر درخواست گزار کو ان کی پارٹی کی ریالی منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ یہ حکم مجلس اتحاد المسلمین کے سٹی کنوینر افسر محمود کی درخواست پر جاری کیا گیا جنہوں نے الزام لگایا کہ ضلع نظم و نسق نے اجازت دی تھی لیکن اسے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اتر پردیش کے وزیر ،اعظم خان کی ہدایت پر بعد میں منسوخ کردیا گیا ۔ سماج وادی پارٹی کے دونوں قائدین کو اس درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔

Allahabad HC seeks 'detailed' response from UP over denial of permission to Owaisi's rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں