تلنگانہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گراما جیوتی پروگرام کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

تلنگانہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گراما جیوتی پروگرام کا افتتاح

ورنگل
یو این آئی
تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گنگا دیوی پلے میں ریاستی حکومت کے با مقصد پروگرام گراما جیوتی کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام ریاست کے گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے بنایا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے لئے حکومت نے پچیس ہزار کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور اس کا مقصد گاؤں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور اس میں کئی ڈی ڈبلیو سی آر اے اور مہیلا گروپس نے شرکت کی ۔ اس اسکیم کے نفاذ کے لئے حکومت عوامی نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہ رہی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ اس اسکیم کے لئے دیہی کمیٹیاں ترتیب دی جائیں گی جو اس بات کا فیصلہ کریں گی کہ گاؤں میں کیا کام ہونا ہے ۔ انہوں نے گنگا دیوی پلے کے لئے ایک قامتی اسکول اور دس کروڑ روپے کی منظوری کا اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آبی قلت کے پیش نظر ڈرپ ایریگیشن پراجکٹ کو بھی شروع کیاجائے گا۔ نمائندہ منصف ورنگل کے بموجب ضلع ورنگل کے موضع گنگا دیوی پلے جو بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے آدرش گاؤں کے نام سے مشہور ہے ، کا آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دورہ کیا اور وہاں کی آبادی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ریاستی سطح پر رو بعمل لائی جانے والی فلاحی اسکیم گرام جیوتی کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گاؤں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گنگا دیوی پلے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مختلف شعبوں میں 26کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی ہے جو گرام پنچایت کی سطح پر گاؤں کے مسائل حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گراما جیوتی اسکیم سے کسان فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی ترقی کے لئے ہمیشہ حکومت کا ساتھ رہیگا۔ جدو جہد ہی سے کوئی چیز حاصل ہوتی ہے ۔ عوام کے فیصلہ کی بنا پر ہی تلنگانہ قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جدو جہد میں کئی رکاوٹیں آئی تھیں لیکن ہم نے راستہ ترک نہیں کیا اور تلنگانہ حاصل ہوا ، عوامی طاقت ہی سب سے بڑی طاقت ہے، ملک میں اور ریاست میں پہچان بنانی ہو تو عوامی طاقت کا ہونا لازمی ہے اسی وقت ترقی حاصل ہوسکتی ہے ۔ گاندھی جی، جن کی تصویر دیکھتے ہی ہم سلامی دیتے ہیں ، انہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی پوری زندگی لگادی ۔ کے سی آر نے کہا کہ جلع کلکٹر نے گاؤں کی ترقی کے لئے8کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کرکے حکومت کو روانہ کیا ہے ۔ تاہم ہماری حکومت نے گاؤں کی ترقی کے لئے دس کروڑ روپے منظور کیے ہیں جو فوری طور پر جاری کئے جائیں گے ۔ اس سرمایہ کو گاؤں کی پنچایت خود استعمال کرے گی ۔ اس موقع پر اسپیکر اسمبلی چلادھر ما ریڈی ضلع پریشد چیر پرسن جی پدما و دیگر عہدیدار موجودت تھے۔

Telangana CM KCR Launches Gram Jyothi Programme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں