پی ٹی آئی
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک متنازعہ نئے انسداد دہشت گردی قانون کو منظوری دیدی ہے جس کے تحت خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں آئے گا۔ علاوہ ازیں سیکوریٹی فورسس کو تحفظ کی فراہمی اور دہشت گرد حملوں سے متعلق حکام کی مخالفت کو ہوا دینے والے نامہ نگاروں پر جرمانہ کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ گزشتہ شام صدر السیسی نے اس پر دستخط کردیا ہے جسے اب قانون انسداد دہشت گردی کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے ۔ متنازعہ قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس کو قائم کرنیو الوں کو پناہ دی جائے گی جس میں پولیس اور فوجی پناہ بھی شامل ہے ۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران معتدل طاقت کے استعمال سے متعلق قانونی کارروائی کی صورت میں پولیس کے ساتھ تعاون کیاجائے گا ۔ دہشت گرد گروپ یا تنظیم قائم کرنے کے خاطیوں کو سزائے موت بھی ممکن ہے ۔ موجودہ سخٹ قانون کے تحت حکام کی مخالفت کرنے والوں پر دو لاکھ پونڈ(25ہزار ڈالر) تا پانچ لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانہ عائد ہوسکتا ہے ۔ دہشت گرد حملوں سے متعلق حکام کے بیانات کی نفی کرنے والے یا جھوٹی افواہیں پھیلانے والے نامہ نگاروں کے لئے یہ سزا مختص ہے ۔ حکومت نے ابتدائی مرحلہ میں ایسے خاطیوں کے لئے سزائے قید کی سفارش کی تھی تاہم مقامی میڈیا کی جانب سے سخت رد عمل کے اظہار کے بعد اس پر نظر ثانی کی گئی ۔
Egypt Imposes New 'Anti-Terrorism' Law
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں