ایک رتبہ ایک وظیفہ تنازعہ - سابق فوجیوں نے حکومت کی پیشکش مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

ایک رتبہ ایک وظیفہ تنازعہ - سابق فوجیوں نے حکومت کی پیشکش مسترد کر دی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک رتبہ ایک وظیفہ پر تعطل ختم ہوتا نظر نہیں آتا جب کہ حکومت نے اس کی عمل آوری کے لئے مزید مہلت طلب کی لیکن سابق فوجیوں نے پیچیدہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے حکومت کی تازہ پیشکش کو مسترد کردیا ۔ اس مسئلہ پر سابق فوجیوں کا جنتر منتر پر75دن سے احتجاج جاری ہے ۔ سابق فوجیوں کی تحریک کے صدر نشین میجر جنرل ست بیر سنگھ(ریٹائرڈ) نے کہا کہ انہوں نے بالآخر ہمیں جو پیشکش کی وہ ہمیں منظور نہیں ہے ۔ سینکڑوں سابق فوجی جو پاکستان کے ساتھ1965کی جنگ کی سالگرہ منارہے ہیں آج احتجاج میں شامل ہوگئے اور حکومت کی جانب سے منظم کردہ گولڈن جوبلی پروگرام کا بائیکاٹ کیا ۔ وزیر داخلہ نے آج دن میں احتجاجی سابق فوجیوں سے ملاقات کی اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس گئے اور مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ راج ناتھ نے احتجاجی فوجیوں کو یقین دلایا کہ حکومت نے ان کے مطالبہ کو اصولی طور پر تسلیم کرلیا ہے اور اس کی عمل آوری کے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے لیکن اس کے لئے کچھ وقت کی ضرورت ہے ۔

OROP row: Veterans reject government offer, boycott 1965 golden jubilee celebrations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں