1965کی جنگ کے 50 سال - شہیدوں کو صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا خراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

1965کی جنگ کے 50 سال - شہیدوں کو صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا خراج

نئی دہلی
آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج1965کی ہند۔ پاک جنگ کے50سال کے تکمیل کے موقع پر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے امر جوان جیوتی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی1965کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی ہمت اور بہادری بے حد متاثر کرنے والی ہے ۔ انہوں نے ہر رکاوٹ پر فتح حاصل کی اور ہندوستان کے اتحاد ویکجہتی کی حفاظت کی ۔ ہم شری لال بہادر شاستری کی انقلابی قیادت کو یاد کرتے ہیں1965میں انہوں نے محاذ پر پہنچ کر قیادت کی اور ساری قوم کے لئے طاقت کا ذریعہ تھے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اس جنگ کی50ویں سالگرہ بڑے پیمانے پر منارہا ہے اور اس موقع کے لئے کئی تقاریب کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ17دن تک چلنے والی اس جنگ میں تقریبا تین ہزار فوجی، ملاح اور فضائیہ کے ارکان شہید ہوئے تھے ۔ یادگار تقاریب آج شروع ہوئیں اور حاجی پیر درہ پر ہندوستانی فوج کے قبضہ کی یاد تازہ کی گئی ۔ یکم اور 2ستمبر کو تینوں خدمات کے سیمنار کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔ قومی دارالحکومت میں15تا20ستمبر ایک یادگاری نمائش منعقد کی جائے گی۔

50 years of 1965 war: Tributes at India Gate memorial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں