ہندوستان جعلی نوٹوں سے پریشان - امریکہ سے مدد طلب کرنے کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

ہندوستان جعلی نوٹوں سے پریشان - امریکہ سے مدد طلب کرنے کا خواہاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستانی عناصر کی جانب سے جعلی کرنسی نوٹوں کے پھیلاؤ سے پریشان ، ہندوستان ایسے نوٹوں کی چھپائی کے لئے استعمال ہونے والے کاغذ، روشنائی اور مشنری اور فراہم کرنے والی کمپنیوں پر امتناع عائد کرنے اور انہیں بلیک لسٹ میں شامل کرنے میں امریکہ سے مدد طلب کرے گا ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دسمبر میں واشنگٹن میں اپنے دورہ کے موقع پر امریکہ میں اپنے ہم منصب جانسن کو یہ تجویز پیش کریں گے ۔ اس دورہ کے دوران امریکہ اور ہندوستان کے درمیان انسداد دہشت گردی پر امریکی داخلی سلامتی کے عہدیداروں سے بھی تفصیلی بات چیت ہوگی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ کرنسی کی اشاعت سے متعلق سازو سامان پر امتناع عائد کرنے کے لئے باہمی تعاون پر غور کررہے ہیں ۔

India to seek US help to check fake currency notes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں