ورون گاندھی سزائے موت کے مخالف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-02

ورون گاندھی سزائے موت کے مخالف

نئی دہلی
ایجنسیاں
یعقوب میمن کی پھانسی پر ملک میں سزائے موت کے بارے میں ایک بحث شروع ہوگئی ہے اور اس مرتبہ سلطان پور کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے سزائے موت کی مکالفت کی ہے۔ حال ہی میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سینئر پارٹی لیڈر شتروگھن سنہا پر مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے یعقوب میمن کی درخواست رحم کی تائید کرنے پر تنقید کی تھی ۔ ورون نے آؤٹ لک میں لکھتے ہوئے سزائے موت کو ختم کرنے پر زور دیا۔ اپنے مضمون میں انہوں نے بابل کی تہذیب حضرت عیسی ، صلیبی جنگوں اور انگریز دور کی کئی تاریخی مثالیں دیں اور کہا کہ سزائے موت نہ صرف ظالمانہ بلکہ انارکی ہے ۔ ورون گاندھی کا خیال ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں اور مناسب قانونی کارروائیوں کے باوجود فیصلے بالکل صحیح نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی کے ایک جائزہ کا حوالہ دیا جس کے مطابق1973اور1995کے درمیان5ہزار760کیسوں میں سزائے موت کے فیصلوں میں70 فیصد میں نقص پایا گیا۔ ورون گاندھی نے کہا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والے75فیصد افراد کا تعلق سماجی و معاشی اعتبار سے پسماندہ طبقات سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والے افراد کا تعلق دلتوں یا اقلیتوں سے ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سزائے موت ناقص قانونی نمائندگی اور ادارہ جات کی جانب داری کا نتیجہ ہوتی ہے ۔ ورون گاندھی کا یہ خیال بھی ہے کہ سزائے موت سے جرائم نہیں رکتے ۔ ان کا ماننا ہے کہ طویل میعاد کی جیل کی سزاؤں سے جرائم کو بہتر طور پر روکا جاسکتا ہے اور اس میں تیز رفتار مقدمات بھی موثر ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ورون نے اپنی بات ثابت کرنے کے لئے بدھ مت کے فلسفہ اطالوی قانون داں ،سیزر بکاریا ، ورناٹشا اور کئی دوسروں کا حوالہ دیا۔ ورون گاندھی کے مضمون میں حکومت سے سزائے موت منسوخ کرنے اور بہتر متبادل تلاش کرنے پر زور دیا گیا ۔ ورون نے کہتے ہوئے اپنا مضمون ختم کیا کہ ہندوستان ان58ملکوں میں سے ایک ہے جہاں سزائے موت انسانی حقوق کا مسئلہ بھی ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں سزائے موت نامناسب ہے اس مین اصلاح کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی زندہ افراد موت کے مستحق ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی افراد جو مرجاتے ہں وہ زندگی کے مستحق ہوتے ہیں اور سزائے موت دینے میں عجلت نہیں کرنی چاہئے ۔

'Death penalty an anomaly': Amid debate over Yakub Memon, Varun Gandhi support abolition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں