پی ٹی آئی
روز مرہ کی زندگی میں انٹر نیٹ کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے دو کامرس گریجویٹس نے اطراف و اکناف میں صفائی کے بدلہ میں لوگوں کو مفت وائی فائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منفرد پہل میں وائی فائی ٹراش بن (کوڑے دان) متعارف کئے جائیں گے ۔ اس پہل کے بانیوں میں سے ایک پرتیک اگر وال نے بتایا کہ جب کوئی شخص ان کوڑے دان میں کچرا پھینکے گا اسے ایک منفرد کوڈ حاصل ہوگا جو مفت وائی فائی تک رسائی کے لئے استعمال کیاجاسکے گا ۔ ممبئی کے رہائشی اگر وال اور ان کے دوست راج دیسائی جو اپنے آپ پروگرامنگ سیکھے ہیں ، ڈنمارک، فن لینڈ ، سنگاپور وغیرہ جیسے ملکوں کا وسیع دورہ کیے اور محسوس کئے کہ اطراف و اکناف کو صاف رکھنے کی ضرورت کے علاوہ صفائی کے اسٹرکچر اور عوام کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ پرتیک نے کہ اکہ انہوں نے فن لینڈ، ڈنمارک، سنگا پور وغیرہ جیسے ملکوں سے بہت کچھ مدد حاصل کی اور فیصلہ کیا کہ اسی طرح کا سسٹم بنایاجائے ۔ دونوں نے قومی شاہراہ نمبر7پر ہفتہ کی چھٹیوں کے دوران بڑے علاقہ پر ایک میوزک فیسٹیول کے بعد پڑے ہوئے غذا اور مشروبات کے کچرے کو دیکھ کر یہ منفر نظریہ قائم کیا۔ پرتیک نے مزید بتایا کہ انہیں اس بارے میں دوستوں سے ربط قائم کرنے 6گھنٹے کا وقت لگا ، کیوں کہ وہاں نت ورک موجود نہیں تھااور فون کے ذریعہ ان تک رسائی نہیں کی جاسکتی تھی، اس لئے ایک خیال ان کے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ایسے مقامات پر استعمال کے لئے لوگوں کو مفت وائی فائی فراہم کیاجائے ۔
Garbage Bin That Rewards Users With Free WiFi in India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں