سوچھ بھارت مہم - دیہی علاقوں میں ساڑھے چار لاکھ بیت الخلا کی تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

سوچھ بھارت مہم - دیہی علاقوں میں ساڑھے چار لاکھ بیت الخلا کی تعمیر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سوچھ بھارت مہم کے تحت گزشتہ سال ماہ اکتوبر سے اب تک ملک کے دیہی علاقوں میں تقریبا4۔35لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کی گئی ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ان میں4۔35لاکھ بیت الخلاء کے علاوہ جاریہ سال ماہ جولائی میں مختلف میونسپل وارڈز میں 22,419بیت الخلاء نشستیں بھی فراہم کی گئیں ۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گھر گھر سے روزانہ فضلہ کو حاصل کرنے کے اقدامات میں100 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سوچھ بھارت مہم میں سر گرم وزارت دیہی ترقیات کے عہدیدار نے بتایا کہ ماہ جولائی کے دوران دیہی علاقوں میں52,473گھریلو بیت الخلاء اور3,786عوامی اور کمیونٹی بیت الخلاء میں نشستوں کی تعمیر کی گئی ۔ دیہی علاقوں میں ٹھوس فضلہ کو حاصل کرنے کے کام میں صد فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جن ریاستوں میں گھریلو بیت الخلاء کی سب سے زیادہ تعمیر کی گئی ہے ان میں گجرات میں33,670بیت الخلاء کی تعمیر کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ کرناٹک، چھتیس گڑھ ، میزورم، راجستھان، منی پور اور اتر کھنڈ میں یہ مہم سر گرمی سے جاری ہے۔ جاریہ سال ماہ جولائی میں ہریانہ میزورم اور منی پور میں پہلی مرتبہ گھریلو بیت الخلاء کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے ۔ جہاں تک دارالحکومت دہلی کا تعلق ہے ، ماہ جولائی میں یہاں پر 4500ناکارہ بیت الخلاء کو تعمیر کئے گئے ۔ سوچھ بھارت مہم کے تحت سال2019تک دیہی علاقوں میں1۔04کروڑ گھریلو بیت الخلائ، پانچ لاکھ کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔

'Swachh Bharat' campaign: 4.35 lakh household toilets in urban areas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں