پی ٹی آئی
ہند۔ پاک این ایس اے سطح کی بات چیت برخاست کردئیے جانے کے چند گھنٹوں میں ہی امریکہ نے کہا کہ اسے پیش آنے والی تبدیلیوں پر مایوسی ہوئی اور دونوں فریقوں پر زور دیا کہ بہت جلد رسمی مذاکرات شروع کردیں ۔ ہمیں مایوسی ہوئی کہ اس ہفتہ اواخر مذاکرات نہیں ہوں گے اور ہندوستان اور پاکستان کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ باقاعدہ مذاکرات بہت جلد شروع کردیں ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کر بی نے یہ بات بتائی ۔ تاہم ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان روس کے اوفا میں جو تعمیری بات چیت ہوئی وہ حوصلہ افزا ہے ۔ ہمیں اس سال کے اوائل میں ہند۔ پاک قائدین کے مابین اوفا میں ہونے والی بات چیت سے کافی حوصلہ افزائی ہوئی اور بطور خاص دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا اعلان کیا گیا۔ قومی سلامتی مشیر کربی نے یہ بات کہی۔ پاکستان نے کل رات این ایس اے سطح کے مذاکرات برخواست کردئیے جو آج ہونے والے تھے ۔ اس سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج نے عملا اسلام آباد کو الٹی میٹم دیاتھا کہ وہ یہ عزم ظاہر کرے کہ وہ کشمیر کے علیحدگی پسند قائدین سے ملاقات نہیں کرے گا۔ سشما سوراج، پاکستان این ایس اے سرتاج عزیز کے ریمارکس پر رد عمل ظاہر کررہی تھیں کہ وہ پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لئے ہندوستان آنا چاہتے ہیں ۔ ہندوستان کو پاکستان کے رویہ سے مایوسی ہوئی کیونکہ پاکستان این ایس اے مذاکرات کے ایجنڈہ میں کشمیر کے مسئلہ کو شامل رکھنا چاہتا ہے جب کہ یہ بطور خاص دہشت گردی کے بارے میں غوروخوض کے لئے مقرر کئے گئے تھے ۔ جولائی میں روس کے شہر اوفا میں ہندوستان اور پاکستان دونوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران پہلی مرتبہ این ایس اے سطح کی بات چیت سے اتفاق کیا گیا تھا۔
US 'disappointed' that India-Pakistan talks called off
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں