اے ایف پی
عسکریت تنظیم القاعدہ کے جنگجوؤں نے یمن کے بندرگاہی شہر عدن کے ایک ضلع التواہی پر قبضہ کر کے اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے ۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کو مقامی شہریوں نے بتایا ہے کہ القاعدہ کے سینکڑوں عسکریت پسند سڑکوں پر مسلح ہوکر گشت کررہے ہیں اور کئی سرکاری عمارتوں پر القاعدہ کا سیاہ پرچم لہرادیا گیا ہے ۔ یہ امر اہم ہے کہ عدن پر چند ہفتے قبل جلا وطن یمنی صدر منصور ہادی کے حامی لشکریوں نے سعودی اتحاد کی مدد سے حوثی شیعہ ملیشیا کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا۔ دوسری جانب یمن اور سعودی عرب کے سرحدوں پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک سعودی فوجی کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے ۔حوثی شیعہ ملیشیا کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جیزان علاقے میں ہو۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور صدر مقام ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو بذریعہ ٹیلی فون اطلاع دی ہے کہ عدن میں اماراتی فورساس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے برطانوی شہری رابرٹ ڈگلس سٹیورٹ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فورس نے رابرٹ ڈگلس کو گزشتہ شب خفیہ سراغرسانی کا رروائی کے ذریعہ رہا کرانے کے بعد عدن میں ایک محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ، جہاں سے بعد ازاں انہیں فوج کے خصوصی طیارے میں ابو ظہبی پہنچایا گیا ۔ عدن میں اماراتی فورس کا حالیہ کارروائی سے ابو ظہبی کا دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے عزم بالجزم ثابت ہوتا ہے ۔ نیز یہ کارروائی یو اے ای اور برطانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بھی مظہر ہے ۔ جس سے دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے دوست ممالک کے درمیان سیکوریٹی کوارڈی نیشن اور تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے ۔ یادرہے64سالہ برطانوی رابرٹ ڈگلس یمن میں پٹرولیم انجینئر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ انہیں فروری دو ہزار چودہ میں حضر موت کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔ ابو ظہبی پہنچنے پر اسٹیورٹ کا استقبال برطانوی حکام اور اماراتی حکام نے کیا۔ رہائی کے بعد ان کی بات اہل خانہ سے کرائی گئی جس میں رابرٹ نے اپنی خیریت کی بابت اپنے خاندان کو آگاہ کیا۔ انہیں ضروری طبی معائنے کے بعد جلد ہی برطانیہ اپنے خاندان سے ملنے کے لئے الوداع کہا جائے گا۔ پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے پیشگی شرائط کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مشیران برائے قومی سلامتی کے مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔
Al-Qaida militants deploy in Yemen's Aden, raise flag over port
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں