سبکدوش کلرک81سالہ فیض الحسن قادری نے اپنی تمام عمر کی پس انداز کردہ رقم، اپنی اہلیہ کی یاد میں منی تاج محل کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پر خرچ کردی ۔ حالات سے مایوس فیض الحسن کو اب اپنی اہلیہ کے برابر دفن ہونے کا خواب حقیقی ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ حکومت اتر پردیش نے اس کی مدد کی پیشکش کی ہے ۔ فیض الحسن قادری نے17ویں صدی کے یادگار کا ایک نمونہ 2011ء میں تعمیر کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ اس کی رفیق حیات طویل رفاقت کے بعد انہیں تنہا چھوڑ گئی تو انہوں نے منی تاج محل بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فنڈ کی کمی کے باعث یہ کام ایک سال قبل رک گیا تھا۔
Uttar Pradesh Government to Help Retired Man Build 'Mini' Taj Mahal in Bulandshahr
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں