تلنگانہ صنعتی پالیسی سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی - وزیر اعلیٰ کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-14

تلنگانہ صنعتی پالیسی سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی - وزیر اعلیٰ کے سی آر

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہندوستانی صنعت کی نامور ہستیوں سے درخواست کی کہ وہ لیبر قووانین کی اصلاحات میں حکومت کا تعاون کریں اور تجاویز پیش کریں تاکہ ریاست میں صنعتی ترقی کی شرح کو بڑھا یاجاسکے ۔ یہاں کل رات مشہور صنعتکاروں سے بالمشافہ گفتگو کے دوران تلنگانہ چیف منسٹر نے کہا کہ حال ہی میں ریاستی حکومت کو جی ایچ ایم سی کی ہڑتال کا سامنا کرنا پڑا جس سے حکومت نے سختی سے نمٹا۔ انہوں نے کہا کہ بے تحاشہ یونین ازم ایک خطرہ ہے اور اسی کی وجہ سے کولکتہ تباہ ہوگیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ صنعتی دنیا سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ حکومت کے ذریعہ کن لیبر قوانین کا نفاذ کرنا پسند کے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ حکومت اس دوران خود اپنا تحویل اراضی قانون لائے گی اور میرے خیال میں ریاست کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنے قوانین خود بنائے اور اس کے لئے ریاستی حکومت نے مرکز سے اجازت بھی طلب کی ہے کہ ریاست کو خود اپنے قوانین نافذ کرنے کی اجازت دی جائے۔ گودریج کے چیر مین جمشید گودریج کی اس تجویز پر کہ ریاست کو سنگا پور ماڈل پر چلتے ہوئے صنعتی پارک کوکلیرنس دینا چاہئے، چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کی صنعتی پالیسی سنگا پور کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی ۔ یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں میگا پروجیکٹس کو 15دن میں منظوری دینے کے لئے ریاستی حکومت نے حال ہی میں تلنگانہ انڈسٹریل پراجکٹ آف اپروول اور سیلف سرٹیفکیشن سسٹم کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اجلاس کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اور اس کی آج منعقد ہونے والی تیسری نیشنل کونسل کا ابتدائی سیشن تھا جس میں چیف منسٹر نے خطاب کرنے کے بجائے صنعتکاروں سے بالمشافہ بات چیت کو ترجیح دی۔

Like Singapore leveraged its advantageous sea port location, Telangana will leverage its land bank for industrial growth, KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں