اعتماد نیوز
تلنگانہ حکومت کی جانب سے کے جی تا پی جی مفت تعلیم اسکیم کا تعلیمی سال2016-17سے آغاز ہوگا ۔ حکومت کی جانب سے کے جی تا پی جی مفت تعلیم اسلیم پر عمل آوری کے لئے اسے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کے جی تا چوتھی جماعت، پانچویں تا بارہویں جماعت اور انٹر تا پوسٹ گریجویٹ گروپس کے طرز پر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔ رہائشی طرز پر انگلش میڈیم کے تحت مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے ہر حلقہ اسمبلی میں10اسکولس قائم کئے جائیں گے۔ تلنگانہ حکومت اس اسکیم پر عمل آوری کے لئے ریاست بھر میں1190اسکولس کے قیام کا رادہ رکھتی ہے جب کہ فی الحال700گرو کل اسکولس ریاست بھر میں موجود ہیں ۔ انہیں اپ گریڈ کیاجائے گا ۔ 7لاکھ طلبہ کو انگلش میڈیم رہائشی اسکولس کے تحت تعلیم دی جائے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر اعلیٰ تعلیم کڈیم سری ہری نے آج سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اندرون چاہ ماہ یونیورسٹیز ایکٹ میں تبدیلی کی جائے گی ۔ اور یونیورسٹیوں کے ایکزیکٹیو کونسلس بھی قائم کئے جائیں گے ۔ تعلیم کے شعبہ کو مستحکم کرنے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔یونیورسٹیز میں پروفیسرس، اسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی تعداد میں تناسب پیدا کیاجائے گا اور یونیورسٹیز میں اسٹاف کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات بھی کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں دو اہم تبدیلیاں گریڈنگ اور آن لائن جانچ کا بھی آغاز کیاجارہا ہے ۔ انٹر میڈیت میں آئندہ تعلیمی سال سے کئی اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔ تلنگانہ کے طلبہ کو ایس ایس سی میں گریڈنگ کے تحت مارکس شیٹ حوالے کرنے پر دیگر ریاستوں میں انہیں پیش آرہی مشکلات پر غور کرنے کا ڈپٹی چیف منسٹر نے تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کوہاسٹلس میں یکساں میس چارجس اور یکساں ڈائیٹ فراہم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے خراب حالت میں طلبہ کے ہاسٹلس کو رکھا گیا اور مڈ ڈے میل کے نام پر انہیں غیر معیاری کھانا دیا گیا جب کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مڈ ڈے میل کے تحت طلبہ کو بہترین چاول فراہم کیا جارہا ہے ۔ یہ ملک بھر میں ایک انفرادی اقدا م ہے۔ حکومت نے طلبہ کے لئے اخراجات کو پیش نظر نہیں رکھا بلکہ بہترین ماحول میں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میس چارجس اجرائی کے لئے300کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جب کہ فیس کی باز ادائیگی کے لئے بھی فنڈس جاری کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیمات پر عمل آوری کے سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سیاست کی جارہی ہے اور غیر ضروری تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں اپوزیشن کی جانب سے ریاست کی ترقی کے لئے مفید صلاح و مشوروں کے بجائے صرف تنقیدیں کی جارہی ہیں اور اپوزیشن ریاستی ترقی اور فلاح بہبود میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تمام پسماندہ طبقات کی ترقی کو یقینی بنایاجارہا ہے ۔ ایس سی، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کی ترقی کے لئے کئی پروگرامس متعارف کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ درج فہرست طبقات (ایس سی) کو معاشی امداد کے لئے حکومت کی جانب سے قرضہ جات کی اجرائی کی اسکیم کے تحت جہاں ایک لاکھ روپے سبسیڈی دی جارہی تھی حکومت نے پانچ لاکھ روپے تک قرض جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس سی کارپوریشن سے ایک لاکھ روپے قرض حاصل کرنے پر80فیصد سبسیڈی اور 20ہزار روپے بینک لون دیاجارہا ہے ۔ اسی طرح سے اگر دو لاکھ روپے کا قرض لیا جائے تو60فیصد سبسیڈی دی جارہی ہے اور ماباقی بینک لون فراہم کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست طبقات کے لئے بے گھر خاندانوں کو تین ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی اسکیم پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔
Telangana KG to PG Scheme from Next Year, Says Deputy CM
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں