ملا عمر کا انتقال افغانستان میں ہی ہوا - افغان طالبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-01

ملا عمر کا انتقال افغانستان میں ہی ہوا - افغان طالبان

کابل
یو این آئی
افغان طالبان نے باضابطہ طور پر اپنے امیر ملا عمر کی وفات کی تصدیق کردی ہے ۔ جمعرات کو طالبان ترجمان نے کہا کہ ملا عمر کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئی اور زندگی کے آخری15دن ان کی صحت بہت زیادہ بگڑ چکی تھی ۔ بیان میں طالبان نے افغانستان حکومت کے اس دعوے کی تردید کی کہ ملا عمر کی موت پاکستان میں ہوئی ہے ۔ تاہم، بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی موت کب اور کہاں ہوئی۔ لیکن طالبان کا کہنا تھاکہ2001میں امریکی زیر قیادت اتحاد کے افغانستان پر حملے کے بعد سے ملا عمر نے پاکستان یا کسی بھی اور ملک کا سفر نہیں کیا۔ افغان صدر کے ایک ترجمان نے چہار شنبہ کو تصدیق کی تھی کہ ملا عمر2013میں انتقال کرگئے تھے اور امریکی حکام نے ان اطلاعات کو معتبر قرار دیاتھا۔ جمعرات تک پاکستان کی طرف سے ملا عمر کی موت کی اطلاعات کے مصدقہ ہونے کی تحقیق کرنے کا بیان سامنے آیا تھا۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد1996میں ملا عمر کا امیر المومنین کا خطاب دیا گیا تھا اور ان کی سربراہی میں افغانستان کے بیشتر علاقوں پر قائم ہونے والی طالبان حکومت2001میں امریکہ کے افغانستان پر حملے کے نتیجے میں ختم ہوگئی تھی اور طالبان کی بیشتر اعلیٰ قیادت روپوش ہوگئی تھی۔ امریکہ کی حکومت نے ملا عمر کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔

Taliban confirm Mullah Omar's death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں