بوکو حرام کے قبضہ سے 71 خواتین و لڑکیاں آزاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-01

بوکو حرام کے قبضہ سے 71 خواتین و لڑکیاں آزاد

جوہانسبرگ
یو این آئی
نائیجیریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ تصادم کے بعد ان کے قبضہ سے71افراد کو آزاد کرالیا جن میں تمام لڑکیاں اور عورتیں شامل ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ نے فوج کے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ دارالحکومت مید گوری کے قریب ایک موضع میں ہوئے اس تصادم میں کئی انتہا پسندوں کے بھی مارے جانے کی خبر ہے۔ فوج کے ترجمان کرنل آئی ٹی گساؤ نے کہا کہ ہمارے فوجیوں نے دہشت گردگروپ کے دو کیمپوں سے59لوگوں کو آزاد کرایا ہے ۔ ان59افراد میں پانچ بزرگ مرد ہیں اور باقی لڑکیاں اور عورتیں ۔ اس مہم میں کئی شدت پسند مارے گئے جن کی اب شناخت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مید گوری کے جنوب مغرب میں90کلو میٹر دو ر واقع کلا کسا سے12دیگر خواتین اور لڑکیوں کو بچایا گیا ہے ۔ آزاد ہوئے مرد وخواتین نے بتایا کہ وہ تقریبا ایک سال سے بوکو حرام کے قبضہ میں تھے ۔ یاگانا کیاری نام کی ایک خاتون نے کہا کہ میں اپنی موت کا انتظار کررہی تھی ، وہ ہمیشہ ہمیں مارنے کی دھمکی دیتے تھے ، ہمیں اکثر بھوکا رکھاجاتا تھا، بہت کم کھانا دیتے تھے ۔ غور طلب ہے کہ اپریل2014میں نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر چبوک سے بوکو حرام نے تقریبا300اسکولی طالبات کا اجتماعی اغوا کرلیا تھا جن میں219اب بھی غائب ہیں جن کی تلاش کے لئے فوجی مہم چلائی جارہی ہے ۔

Nigeria rescues 71, mostly women and girls, from Boko Haram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں